قومی خبریں

بلیا:مودی۔یوگی کو نازیبا کلمات کہنے والا حراست میں

پولیس ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کررہی ہے۔ وائرل ویڈیو تقریبا 3 سے4 ماہ پرانا بتایا جارہا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اترپردیش کے ضلع بلیا کے کوتوالی تھانہ علاقے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو نازیبا کلمات کہنے اور قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے ملزم کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق راجندر نگر باشندہ اکبر علی نامی نوجوان کا ایک ویڈیو پیر کو سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے جس میں اسے مودی و یوگی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرتے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم نوجوان کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت نامزد مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ڈپٹی ایس پی گورو کمار نے بتایا کہ پولیس پیر کو ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کررہی ہے۔ وائرل ویڈیو تقریبا 3 سے4 ماہ پرانا بتایا جارہا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔