
سائبر فراڈ / آئی اے این ایس
سائبرفراڈ معاملے میں اب فوری ایف آئی آر درج کئے جانے سے متعلق قانون نافذ ہونے کے باوجود جعلساز اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہے ہیں۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سے ڈیجیٹل گرفتاری کا چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خبر کے مطابق کوہ فضا تھانہ حلقے میں رہنے والے ایڈوکیٹ شمس الحسن کو کال موصول ہوئی جس میں خود کو اے ٹی ایس (اینٹی ٹیرر اسکواڈ) کا افسر بتانے والے شخص کہا کہ پہلگام حملے میں آپ کا نام آیا ہے۔ یہ بات تحقیقات میں سامنے آئی ہے۔ جعلساز نے دھمکی دی کہ اگر انہوں نے تعاون نہیں کیا تو ان کے پورے خاندان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
Published: undefined
کال کرنے والے شخص نے وکیل کو مسلسل ویڈیو کال میں اُلجھائے رکھا۔ اس نے شمس الحسن سے کہا کہ تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے انہیں کچھ دیر تک کیمرے کے سامنے رہنا ہوگا۔ جعلساز کی باتوں پر یقین کرکے وکیل نے خود کو کمرے میں بند کر لیا اور تقریباً تین گھنٹے تک ڈیجیٹل طور پر’قید‘ میں رہا۔
Published: undefined
باپ کو اتنی دیر کمرے میں بند دیکھ کر بیٹے کو شک ہوا۔ اس کے بعد اس نے اندر جھانکنے کی کوشش کی اور فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ تھوڑی دیر بعد کوہ فضا پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور وکیل کو بحفاظت کمرے سے نکال لیا۔پولیس نے جس نمبر سے کال آئی تھی اس نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم فون کرنے والے نے نمبر بلاک کر دیا۔ جس کے بعد پولیس نے وکیل کے فون سے اس نمب کو بلیک لسٹ کر دیا۔ فی الحال پولیس پورے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے اور سائبر فراڈ کرنے والوں کی تلاش کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز