قومی خبریں

پی ایم مودی کے خلاف کھڑے ہوئے یوگی کے وزیر، غازی پور ریلی کا کیا بائیکاٹ

ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی 29 دسمبر کو غازی پور میں ریلی کرنے والے ہیں تو دوسری طرف اتر پردیش میں این ڈی اے کی معاون پارٹیوں نے باغیانہ تیور اختیار کر لیا ہے۔ اس عمل سے پی ایم پریشان ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی 
وزیر اعظم نریندر مودی  سوشل میڈیا

لوک سبھا انتخاب سے پہلے ہی بی جے پی کی ساتھی پارٹیوں نے سخت تیور اختیار کر لیا ہے۔ غازی پور میں ہونے والے پی ایم نریندر مودی کے پروگرام سے متعلق یوگی حکومت میں شامل سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی نے بڑا اعلان کیا ہے۔ اس نے غازی پور میں پی ایم مودی کی تقریب کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ دوسری طرف ’اپنا دَل‘ نے بھی سخت رویہ اختیار کیا ہوا ہے اور ان کے لیڈران آشیش پٹیل کے ساتھ ساتھ انوپریا پٹیل نے بھی اپنے بیان کے ذریعہ ناراضگی ظاہر کر دی ہے۔

Published: undefined

بی جے پی کی دونوں ہی ساتھی پارٹیاں کافی دنوں سے ناراض چل رہی ہیں۔ کئی مواقع پر سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راجبھر نے بی جے پی اور صوبہ کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے خلاف بیان بازی بھی کی ہے۔ اب انھوں نے پی ایم مودی کی غازی پور ریلی میں شامل نہ ہونے کی بات کہی ہے۔ اس سے پہلے بھی اوم پرکاش راجبھر کہہ چکے ہیں کہ وہ پی ایم مودی کی تقریب میں شامل نہیں ہوں گے کیونکہ مہاراجہ سہیل دیو پر جو ڈاک ٹکٹ جاری کیا جا رہا ہے، اس پر ان کا پورا نام نہیں لکھا گیا ہے۔ راجبھر کا کہنا ہے کہ یہ مہاراجہ سہیل دیو کی بے عزتی ہے اور وہ اس تقریب کا حصہ نہیں بنیں گے۔

Published: undefined

دوسری طرف مودی حکومت میں وزیر اور اپنا دل کی لیڈر انوپریا پٹیل بھی دہلی ائیر پورٹ سےو اپس لوٹ گئی ہیں۔ اپنا دل نے اتر پردیش کے سبھی سرکاری پروگراموں سے دوری بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ وزیر انوپریا پٹیل کی پارٹی اب بھی اپنے رخ پر قائم ہے۔ حال ہی میں اپنا دل کے قومی صدر آشیش پٹیل بی جے پی حکومت پر عزت نہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے حملہ آور رخ اختیار کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ بی جے پی کو تین ہندی بیلٹ کی ریاستوں میں ملی شکست سے سبق حاصل کرنی چاہیے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 29 دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی غازی پور میں ایک میڈیکل کالج کی سنگ بنیاد رکھنے والے ہیں۔ ساتھ ہی مہاراجہ سہیل دیو پر ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا جائے گا۔ لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی اس تقریب کا یوگی حکومت کی معاون پارٹیوں نے جس طرح بائیکاٹ کر دیا ہے وہ ظاہر کرتا ہے کہ این ڈی اے پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined