قومی خبریں

’یوگی جی! ریاست کا نظامِ قانون ٹھیک کریں، عوام پریشان ہے‘

پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر ریاست میں اغوا کے بڑھتے معاملوں کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ نظامِ قانون ٹھیک کریں کیونکہ عوام پریشان ہے۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی 

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے اتر پردیش میں جرائم، خصوصاً اغوا کے بڑھتے واقعات پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے لگاتار پیش آ رہے اغوا اور قتل معاملہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے انھوں نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو آج ایک خط لکھا ہے جس میں حالات بہتر بنانے کو لے کر اپیل کی ہے۔ انھوں نے اپنے خط کا آغاز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "امید ہے آپ بخیر ہوں گے۔ کانپور، گونڈا، گورکھپور کے واقعات آپ کی جانکاری میں ہوں گی۔ میں غازی آباد کی ایک فیملی کی تکلیف کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتی ہوں۔ میری اس فیملی سے بات ہوئی ہے۔"

Published: 28 Jul 2020, 11:04 AM IST

دراصل غازی آباد کے ایک تاجر وکرم تیاگی لاپتہ ہیں۔ انہی کے تعلق سے پرینکا گاندھی نے اپنے خط میں خصوصی تذکرہ کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ "غازی آباد کے تاجر وکرم تیاگی تقریباً ایک مہینے سے گمشدہ ہیں۔ فیملی کو شبہ ہے کہ ان کا اغوا ہو گیا ہے۔ بار بار گزارش کے بعد بھی پولس انتظامیہ کی طرف سے کوئی سخت کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔ دو دن پہلے ہماری پارٹی کا ایک نمائندہ وفد ان کے اہل خانہ سے بھی ملا تھا۔ وہ بہت ہی فکر مند اور پریشان ہیں۔ برائے کرم ان کی مدد کریں اور پولس افسران کو سختی سے ہدایت دیں کہ پوری طرح سے ان کی مدد کی جائے۔"

Published: 28 Jul 2020, 11:04 AM IST

ریاست میں اغوا کے بڑھتے واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری خط میں لکھتی ہیں کہ "اتر پردیش میں اغوا کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ نظامِ قانون بگڑتا جا رہا ہے۔ اس وقت ان معاملوں کے تئیں پولس اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ پوری مستعدی اور صلاحیت کے ساتھ کارروائی کریں۔" خط کے آخر میں پرینکا گاندھی لکھتی ہیں کہ "محترم، ریاست کا نظامِ قانون ٹھیک کریں۔ عوام پریشان ہے۔"

Published: 28 Jul 2020, 11:04 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Jul 2020, 11:04 AM IST