قومی خبریں

مریادا پروشوتم شری رام ہوائی اڈہ کے لیے یوگی حکومت نے کھولا خزانہ

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ڈریم پروجیکٹ ’مریادا پروشوتم شری رام ہوائی اڈہ‘ کے لئے 555.66 ایکڑ اضافی زمین خریدنے کے لئے ریاستی حکومت نے کل 1001 کروڑ 77 لاکھ روپے کی منظوری دے دی ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: اب وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا کے لوگ شری رام کے درشن کے لئے ایودھیا کے لئے براہ راست ہوائی راستے کے ذریعہ آجاسکیں گے۔ ایودھیا میں ہوائی اڈے کی تعمیر کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے اور امید ہے کہ آئندہ سال کے اوائل میں ہوائی خدمات بھی شروع ہوجائیں گی۔ اس کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومت نے خزانے کھول دیئے ہیں۔

Published: undefined

حال ہی میں مرکزی حکومت نے ایودھیا ہوائی اڈے کے لئے ڈھائی سو کروڑ روپیہ جاری کیے، تو ریاستی حکومت نے بھی ہوائی اڈے کی اضافی اراضی کی خریداری کے لئے تین ارب 21 کروڑ 99 لاکھ 50 ہزار 720 روپے کی مالی منظوری دے دی ہے۔

Published: undefined

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ڈریم پروجیکٹ مریادا پروشوتم شری رام ہوائی اڈہ ایودھیا کے لئے 555.66 ایکڑ اضافی زمین خریدنے کے لئے ریاستی حکومت نے کل 1001 کروڑ 77 لاکھ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ اگلے مالی سال 2020-21 میں ایودھیا ہوائی اڈے کے لئے 100 کروڑ روپے کی رقم کا الگ سے التزام کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے زمین کو خریدنے کے لئے 947.91 کروڑ کی رقم جاری کی گئی ہے۔ ہوائی اڈے کی ترقی کے لئے اب تک اے اے آئی کو 377 ایکڑ اراضی دستیاب بھی کرائی جاچکی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایودھیا کی بین الاقوامی سطح کی کنیکٹویٹی کے لئے ایئرپورٹ سمیت دیگر ضروری سہولیات کے تعلق سے ایکشن پلان پر کام کرنے کی ہدایت کی تھی۔ مرکزی حکومت نے بھی چار اکتوبر 2018 میں ایودھیا ہوائی پٹی کو آر سی ایس اسکیم کے تحت ایودھیا-ہنڈن ایئرروٹ کے لئے منتخب کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined