قومی خبریں

یوگی حکومت اشتہارات اور ایونٹ مینجمنٹ کے ذریعہ عوام کو گمراہ کر رہی: للو

اجے للو نے کہا کہ بی جے پی جھوٹے اور گمراہ کن اشتہارات کر کے ریاست کی عوام کو لبھاؤنے نعرے دے کر اور وعدہ کر کے اقتدار پر قابض ہوئی لیکن اپنے کسی بھی وعدے پر کھری نہیں اتری ہے۔

اجے کمار للو، تصویر یو این آئی
اجے کمار للو، تصویر یو این آئی 

لکھنو: اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو نے پیر کووزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کو اپنا ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’ریاستی حکومت اشتہارات اور ایونٹ مینجمنٹ کے ذریعہ عوام کو لگاتار گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست کے حالات بد سے بدتر ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

اجے للو نے کہا کہ بی جے پی جھوٹے اور گمراہ کن اشتہارات کر کے ریاست کی عوام کو لبھاؤنے نعرے دے کر اور وعدہ کر کے اقتدار پر قابض ہوئی لیکن اپنے کسی بھی وعدے پر کھری نہیں اتری ہے۔ ناکامیوں کو چھپانے کے لئے لبھاؤنے نعروں اور بڑے بڑے ہورڈنگ کے ذریعہ حکومت برانڈنگ کرنے میں مشغول ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکھنؤ کا کے جی ایم یو بنیادی سہولیات کی کمی جھیل رہا ہے۔ نہ صرف میڈیکل یونیورسٹی بلکہ پوری ریاست کے اضلاع سے آنے والے مریض بنیادی سہولیات کی کمی سے دم توڑ رہے ہیں۔

Published: undefined

یو پی کانگریس صدر نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ لکھنؤ سمیت پورے ریاست کے سرکاری اسپتالوں اور سی ایچ سی، پی ایچ سی کے حالات کا اندازہ اسی سے لگایا جاسکتا ہے کہ پرائیویٹ اسپتال سرکاری علاقے کے اسپتالوں کے مقابلے زیادہ تیزی سے ترقی کررہے ہیں۔سرکاری عدم توجہی کی وجہ سے پرائیویٹ اسپتالوں کی حالت خستہ اور ریاست کی غریب عوام ان پرائیویٹ اسپتالوں کی ہراسانی کا شکار ہیں۔ اجے للو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے ہر ضلع میں ایک ملٹی سپر اسپیشلٹی اسپتال کھولنے کے وعدے کا کیاہوا۔یوگی حکومت بتائے کہ یوپی کے کن کن اضلاع میں اس نے ملٹی سپراسپیشلٹی اسپتال کھولے ہیں۔

Published: undefined

ریاستی کانگریس صدر نے کہا کہ آج پورا صوبہ مہنگائی جھیل رہا ہے۔ کھانے کی اشیاء اور سبزیاں عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہے۔خام تیل اور دلہن کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں۔ بے روزگاری اپنے شباب پر ہے اور 45 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ ریاست کی عوام خراب نظم و نسق کی وجہ سے خوف کے ماحول میں جینے کومجبور ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined