قومی خبریں

یوگی حکومت بدعنوانی پر لگام لگانے میں پوری طرح ناکام: اجے للو

اجے کمار للو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جعل سازوں کے ذریعہ بھولے بھالے لڑکوں سے سکریٹریٹ میں نوکری دلائے جانے کے نام پر لاکھوں روپئے کی ٹھگی کے واقعات سرخیوں میں آئے ہیں۔

یوگی آدتیہ ناتھ و اجے کمار للو، تصویر یو این آئی
یوگی آدتیہ ناتھ و اجے کمار للو، تصویر یو این آئی 

لکھنؤ: اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے بدھ کو کہا کہ حکومت کے تمام فرضی اعلانات کی طرح 'نو غنڈہ راج-نو بدعنوانی' کا نعرہ بھی پوری طرح سے جملہ ثابت ہو رہا ہے اور یوگی حکومت بدعنوانی پر لگام لگانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ اجے کمار للو نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ جعل سازوں کے ذریعہ بھولے بھالے لڑکوں سے سکریٹریٹ میں نوکری دلائے جانے کے نام پر لاکھوں روپئے کی ٹھگی کے واقعات سرخیوں میں آئے ہیں۔ پیسے وصولی کا کھیل سکریٹریٹ، اندرا بھون میں بڑے پیمانے پر ہوا ہے۔ یہ اس بات کا مظہر ہے کہ سابق میں محکمہ مویشی میں ہونے والے گھپلوں سے نہ تو حکومت نے کوئی سبق سیکھا ہے اور نہ ہی حکومتی ملازمین کے اندر حکومت کا کوئی خوف ہے۔ کھلے عام نوکری کے نام پر ٹھگی کے معاملے لگاتار سامنے آرہے ہیں اور حکومت خود کی جھوٹی تعریف میں محو ہے۔

Published: undefined

اجے کمار للو نے کہا کہ وزیر اعظم آواس اسکیم کے تحت آواس دلانے کے نام پر بھی جعل سازی ہوئی ہے۔ یہ معاملہ باقاعدہ ایک کمپنی بنا کر ایک گروپ کے ذریعہ انجام دیا جا رہا ہے۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ ریاست کے وزیر اعلی کس طرح کے مجرمین اور کس طرح کے جرائم پر کنٹرول حاصل کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

Published: undefined

ریاستی کانگریس صدر نے کہا کہ ابھی کورونا وبا کے دوران ریاستی حکومت کے ذریعہ خریدے گئے پی پی ای کٹ میں گھپلہ، محکمہ بجلی میں پی ایف گھپلہ، اسمارٹ میٹروں کی خریداری میں جعل سازی، محکمہ پنچایتی راج میں پر فارمنس گرانٹ گھپلہ، پرائمری اسکولوں کے بچوں کے لئے ڈریس اور کتابوں کی خریداری میں گھپلہ وغیرہ، یوگی حکومت کی بدعنوانی اور جرائم کے خلاف جاری زیرو ٹالیرنس کے دعوے کی پول کھولتی ہے۔

Published: undefined

اجے کمار للو نے کہا کہ اترپردیش میں گھپلوں کی حکومت چل رہی ہے۔ نئے نئے گھپلے اجاگر ہو رہے ہیں اور گھپلوں کو ادارہ جاتی شکل دی جا رہی ہے۔ حکومت اس پر پابندی عائد کرنے کے بجائے زبانی لفاظی کرنے اور بدعنوانی پر زیرو ٹالیرنس کا نعرہ گڑھنے میں مشغول ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نعرہ دینے کے بجائے بدعنوان اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت اقدام کرے جس سے ریاست کی متاثرہ عوام کو راحت ملے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined