قومی خبریں

یوگی حکومت گئو تحفظ کے نام پر اقلیتی سماج کا استحصال کر رہی: شہنواز عالم

یو پی کانگریس اقلیتی سیل کے چیئرمین شہنواز عالم کا کہنا ہے کہ یوگی حکومت مخالفت کی ہر آواز کو دبانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اٹاوہ: اترپردیش کانگریس اقلیتی سیل کے چیئر مین شہنواز عالم نے پیر کے روز کہا کہ اترپردیش حکومت مخالفت کی ہر آواز کو دبانا چاہتی ہےنیز سچ اور مفاد عامہ میں بولنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیج کر کے خائف کررہی ہے۔ اٹاوہ کے یک روزہ دورے پر آئے شہنواز عالم نے کہا کہ حکومت گئو تحفظ کے نام پر اقلیتی سماج کا استحصال کررہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب گئو کشی پر ریاست میں مکمل پابندی ہے تو گوشت برآمدات کے شعبے میں اترپردیش اول نمبر پر کیوں ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت گئو تحفظ میں بھی ناکام ثابت ہوئی ہے۔

Published: undefined

اقلیتی سیل کے چیئر مین نے کہا کہ 19اگست تک ریاستی حکومت نے 76ایسے لوگوں پر این ایس اے لگایا ہے جنہیں پولیس نے گئو کشی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ گئو کشی میں پھنسائے گئے 2384افراد کو گینگسٹر ایکٹ اور 1742لوگوں کو غنڈہ ایکٹ میں جیل بھیجا گیا ہے۔

Published: undefined

شہنواز عالم نے کہا کہ گئو کشی میں بے گناہ مسلمانوں کو پھنسانے کے بجائے حکومت کو مغربی اترپردیش کے اپنے ایک وزیر کے سلاٹر ہاوس پر چھاپہ ماری کرنی چاہئے جو ریاست کا سب سے بڑا گوشت سلاٹر ہاوس ہے۔انہوں نے تیقن دیا کہ اقلیتی کانگریس گئو کشی اور شہریت مخالف قانون کی مخالفت کرنے پر این ایس اے میں پھنسائے گئے بے گناہ لوگوں کو ہر ممکن قانونی مدد کے ساتھ ان کے لئے تحریک چلائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined