قومی خبریں

یوگی حکومت نے کارکنوں کے لئے بسوں کی اجازت نہ دیکر گھٹیا سیاست کا ثبوت دیا: پائلٹ

سچن پائلٹ نے کہا کہ کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے وزیر اعلی سے 1000 بسیں چلانے کی اجازت مانگی تھی لیکن اتر پردیش کی حکومت نے اجازت نہ دے کر اپنی گھٹیا سیاست کا ثبوت دیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا سچن پائلٹ

جے پور: راجستھان کے نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے اتر پردیش کی بی جے پی حکومت کو غریب مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے وزیر اعلی سے 1000 بسیں چلانے کی اجازت مانگی تھی لیکن اتر پردیش کی حکومت نے اجازت نہ دے کر اپنی گھٹیاسیاست کا ثبوت دیا۔

Published: 22 May 2020, 10:11 PM IST

پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر پائلٹ نے آج یہاں ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر پر صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ تارکین وطن کارکنوں کو ان کے گھروں تک پہچانے کے لئے کانگریس پارٹی کی طرف سے اتر پردیش کی حکومت سے 500 بسوں کو غازی آباد سے اور 500 بسوں کو نوئیڈا سے چلانے کی اجازت مانگی تھی۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان بارڈر سے کارکنوں کو اترپردیش لے جانے کے لئے بسوں کا انتظام بھی کانگریس پارٹی کی طرف سے کی گئی تھی۔

Published: 22 May 2020, 10:11 PM IST

انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کارکنوں کو اتر پردیش میں بسوں کو جانے سے روکنے کے لئے اترپردیش حکومت نے بہت ہی منفی رویہ اپناتے ہوئے ان بسوں کو رسائی کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی اترپردیش حکومت نے کانگریس پارٹی کی طرف سے دی گئی بسوں کی فہرست پر سوال اٹھائے اور اتر پردیش میں کانگریس لیڈروں پر فرضی مقدمے درج کرکے انہیں گرفتار بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی بی جے پی حکومت نے کانگریس پارٹی کی طرف سے تارکین وطن کارکنوں کے لئے دستیاب کروائی جانے والی بسوں کو اجازت دینے کے لئے بعض رکھتے ہوئے اس سلسلے میں فٹنس سرٹیفکیٹ، گاڑی ڈرائیوروں کے لائسنس، پرمٹ سمیت کئی شرائط لگا دی۔

Published: 22 May 2020, 10:11 PM IST

پائلٹ نے کہا کہ بحران کے وقت میں اگر اتر پردیش کی حکومت کی طرف سے مدد کا ہاتھ بڑھانے والوں کو خوشی کے ساتھ قبول کیا جاتا تو یہ انسانیت کے مفاد میں ہوتا اور اس کورونا انفیکشنکے وقت میں ہم سب کو یکجہتی کے ساتھ کارکنوں کی مدد کرنی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ صاف نیت سے کام کرنے والا کام کرنا چاہتا ہے، وہ کرتا ہے لیکن جو کام نہیں کرنا چاہتا ہے وہ کام نہ کرنے کے سو بہانے بناتا ہے۔ سیاست میں پہلی بار ایسا دیکھنے کو مل رہا ہے کہحکمراں کی طرف اپوزیشن پر الزام لگائے جا رہے ہیں۔

Published: 22 May 2020, 10:11 PM IST

انہوں نے کہا کہ اترپردیش حکومت نے اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی اجے کمار للو اور بہت سے کانگریس لیڈروں پر غیر قانونی طریقے سے ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کیا جوانتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کانگریس کارکن عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ان کو اترپردیش حکومت اذیت دے رہی ہے۔

اس موقع پر ریاستی کانگریس کے ترجمان اور ریاست کے وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سنگھ کھچریاواس نے کہا کہ اترپردیش حکومت کی درخواست پر کوٹہ میں پھنسے طالب علموں کو گھر جانے کی اجازت راجستھان حکومت کی طرف سے دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب بی جے پی جھوٹے پروپیگنڈے کر رہی ہے کہ اترپردیش حکومت کو راجستھان حکومت کی طرف سے ڈیزل کے پیسے بھرنے کے لئے خط نہیں لکھا گیا۔

Published: 22 May 2020, 10:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 May 2020, 10:11 PM IST