
نئی دہلی: کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آبروریزی کے الزامات میں گھرے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینئر رہنما سوامی چنمیانند کو تحفظ دے رہے ہیں اور جس کی وجہ سے وہ اسپتال میں آرام کر رہے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس کے ترجمان راجیو تیاگی نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں کو بتایا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی نے چنمیانند کو پناہ دے رکھی ہے اور ان کی وجہ سے وہ اسپتال میں لطف اندوز ہورہے ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے پوچھا کہ کیا اس طرح بیٹیوں کے درندوں کو بچایاجا نا مناسب ہے؟
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ چنمیانند کے خلاف لگائے گئے الزامات کے معاملے میں کافی ثبوت موجود ہیں ،اس کے باوجود ان کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔ اس کے برعکس ، عصمت دری کی شکار لڑکی کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی عدالت سے راحت کی مانگ کرتی اس سے پہلے ان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس سے واضح ہے کہ حکومت عصمت دری کا شکار لڑکی کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے۔
Published: undefined
ترجمان نے یہ بھی الزام لگایا کہ اترپردیش حکومت مجرموں کو تحفظ فراہم کررہی ہے اور اسی تحفظ کی وجہ سے مجرم وہاں آزاد گھوم رہے ہیں۔ ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم کا سیلاب ہے اور حکومت اس طرف توجہ نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تشویش کا موضوع ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined