قومی خبریں

یدی یورپا پر ایم ایل اے کی خرید و فروخت کا الزام، ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

کانگریس کے ترجمان راجیوشکلا نے کہا کہ آپریشن کمل کے تحت کرناٹک میں اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت کے معاملے کی تحقیقات کے تعلق سے ہائی کورٹ نے اسٹے ہٹانے اور معاملے کی تحقیقات کرنے کے احکام دیئے ہیں۔

یدی یورپا، تصویر آئی اے این ایس
یدی یورپا، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ گھپلے کے الزام سے گھرے کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے خلاف ایم ایل اے خریدوفروخت معاملے میں ہائی کورٹ نے تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے اس لئے منصفانہ تحقیقات کے لئے انہیں فوری طور پر ہٹایا جانا چاہیے۔

Published: undefined

کانگریس کے ترجمان راجیوشکلا نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ آپریشن کمل کے تحت کرناٹک میں اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت کے معاملے کی تحقیقات کے تعلق سے ہائی کورٹ نے بدھ کو اسٹے ہٹانے اور اس معاملے کی تحقیقات کرنے کے احکام دیئے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ یدی یورپا نے اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت کر کے غیرقانونی طریقے سے حکومت بنائی تھی۔ انہوں نے بدعنوان ذرائع کے استعمال سے حکومت تشکیل دی تھی اور اس معاملے کی تحقیقات سے متعلق تمام رکاوٹیں دور کرکے عدالت نے معاملے کی جانچ کے حکم دیئے ہیں، اس لئے وزیر اعلیٰ کو استعفیٰ دینا چاہیے یا انہیں ہٹایا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یدی یورپا کے عہدے پر رہتے ہوئے منصفانہ تحقیقات نہیں ہوسکتی ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے کہا کہ موجودہ کرناٹک حکومت کے ایک وزیر نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعلیٰ ان کی وزارت سے متعلق معاملات میں براہ راست مداخلت پر کروڑوں روپے لوگوں کو تقسیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسے بڑا گھپلہ بتایا اور کہا کہ یدی یورپا پر بدعنوانی کے کئی معاملات ہیں، اس لئے انہیں عہدے سے ہٹاکر ان معاملات کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined