قومی خبریں

پہلوانوں کا معاملہ: برج بھوشن نے دہلی پولیس کے سامنے درج کرایا بیان، جنسی ہراسانی کے الزامات کی تردید

ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ نے دہلی پولیس کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا اور اپنے اوپر لگے الزامات کی تردید کی۔ خواتین ریسلرز نے ان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: دہلی کے جنتر منتر پر پہلوانوں کا مظاہرہ جاری ہے۔ دریں اثناء ہندوستانی ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ، جن پر خواتین ریسلرز کے جنسی استحصال کا الزام ہے، نے دہلی پولیس کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔ دہلی پولیس نے ان سے کچھ دستاویزات بھی طلب کیے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر بیانات پھر سے ریکارڈ کیے جائیں گے۔

Published: undefined

اس دوران برج بھوشن نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی۔ خیال رہے کہ اس معاملہ میں تفتیش کے لیے ایس آئی ٹی کو 6 پولیس ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے، جس میں چار خواتین پولیس افسران شامل ہیں۔ ایک خاتون ڈی سی پی کی نگرانی میں دس افراد پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی۔

Published: undefined

دہلی پولیس نے کہا کہ اسسٹنٹ سکریٹری ڈبلیو ایف آئی ونود تومر کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔ ونود تومر بھی دہلی پولیس کی ایف آئی آر میں ملزم ہیں۔ برج بھوشن شرن نے اپنی وضاحت میں کچھ ویڈیو ثبوت اور موبائل ڈیٹا اکٹھا کرنے کو کہا ہے۔

دہلی پولیس کی ٹیم پہلوانوں کی شکایت پر ثبوت جمع کرنے اتر پردیش، جھارکھنڈ، کرناٹک اور ہریانہ گئی تھی۔ دہلی پولیس ملک سے باہر بیرون ملک لگائے گئے الزامات کو لے کر متعلقہ ایجنسیوں سے بھی رابطے میں ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی ریسلنگ فیڈریشن کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ پر 7 خواتین ریسلرز نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔ ان پہلوانوں کی شکایت پر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دہلی کے کناٹ پلیس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو