قومی خبریں

کہرے کا قہر! ہریانہ میں ٹکرائی 4 بسیں، گریٹر نوئیڈا میں 6 گاڑیاں متصادم، متعدد زخمی

کہرے کا زیادہ اثر متھرا سے گزرنے والی قومی شاہراہ پر دیکھنے کو ملا جہاں گاڑیوں کی رفتار بے حد دھیمی ہو گئی تھی۔ شاہراہ پر چھوٹی اور بڑی دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

فضائی آلودگی کے درمیان کہرے نے بھی قہر برپا کرنا شروع کردیا ہے۔ کہرے کی وجہ سے مختلف مقامات سے حادثے کی خبریں آرہی ہیں۔ اس دوران اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں قومی شاہراہ 91 پر نصف درجن گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس میں کئی لوگ معمولی طور سے زخمی بھی ہوگئے۔ وہیں حادثے کے باعث ہائی وے پر ٹریفک بھی جام بھی لگ گیا۔ کافی مشقت کے پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو روڈ سے ہٹاکر ٹریفک جام کو ختم کرایا۔ اس کے علاوہ ہریانہ کے ریواڑی میں بھی کہرے کے باعث سڑک حادثہ پیش آیا جہاں 3 سے4 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔

Published: undefined

یہ حادثہ اتوار کی صبح ریواڑی کے گروواڑا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی طور پر اس حادثے کی وجہ حد بصارت میں کمی قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ایک بس ریواڑی سے جھجر جا رہی تھی جب وہ دوسری بس سے ٹکرا گئی، جبکہ 2 دیگر گاڑیاں بھی اس سےٹکرا گئیں۔

Published: undefined

اس دوران حادثے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں سامنے سے ایک پرائیویٹ بس کو نقصان پہنچا ہے جب کہ دو روڈ ویز بسیں ٹکرانے کے بعد اس کے پیچھے کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ کہرے کی وجہ سے قومی شاہراہ 352 ڈی پر3 سے 4 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو بسوں سے نکال کر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گھنے کہرے نے پورے شمالی ہندوستان کواپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ دہلی، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان سمیت کئی ریاستوں میں اتوار کی صبح حد بصارت کم تھی، جس کی وجہ سے ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ متھرا میں صبح سے ہی کہرے کی چادر چھائی رہی جس سے حد بصارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

Published: undefined

کہرے کا سب سے زیادہ اثر متھرا سے گزرنے والی قومی شاہراہ پر دیکھنے کو ملا جہاں گاڑیوں کی رفتار بے حد دھیمی ہو گئی تھی۔ شاہراہ پر چھوٹی اور بڑی دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بہت سے مقامات پر حد بصارت 20 سے 30 میٹر تک کم ہو گئی، ڈرائیوروں نے احتیاط سے کام لیتے ہوئے اپنی گاڑیوں کی رفتار کم کردی۔وہیں کچھ ڈرائیوروں کو اپنی گاڑیاں ہائی وے کے کنارے کھڑی رکے کہرا ختم ہونے کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined