قومی خبریں

یکم نومبر سے ایک ’نیا کشمیر‘ معرض وجود میں آئے گا: ستیہ پال ملک

جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کشمیری ملی ٹنٹوں سے واپسی اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں شدت پسندانہ کارروائی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے 'جنگ' کو ایک بری چیز قرار دیتے ہوئے دھمکی دی کہ پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا تو ہم اندر جاکر کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کشمیری ملی ٹنٹوں سے واپسی اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی کارروائیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یکم نومبر سے ایک 'نیا کشمیر' معرض وجود میں آئے گا۔

Published: undefined

گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں سری نگر کے مضافاتی علاقہ زیون میں واقع جموں وکشمیر آرمڈ پولس کمپلیکس میں منعقدہ پولس کے یادگاری دن کے پریڈ کی تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

Published: undefined

گورنر نے سرحدوں پر پاکستان کے خلاف بوفورس ٹینکوں کے استعمال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'ٹینکوں کا استعمال کیوں نہیں ہوگا۔ اگر نہیں کریں گے تو وہ روز جنگ بندی معاہدی کی خلاف ورزی کریں گے۔ اس کو اب روکنا پڑے گا'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم دہشت گردوں کے کیمپوں کو برباد کردیں گے۔ اگر پاکستان باز نہیں آیا تو ہم اندر جائیں گے'۔

Published: undefined

گورنر ستیہ پال ملک نے جنگ کو ایک بری چیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'جنگ ایک بری چیز ہے۔ اگر پاکستان باز نہیں آیا تو کل جو ہوا ہے اس سے زیادہ ہوگا'۔ انہوں نے کہا کہ 'یہاں کے لوگوں کو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پہلی تاریخ سے ایک نیا کشمیر ہوگا۔ اس میں حصہ داری کریں اور اس کو آگے بڑھائیں'۔

Published: undefined

گورنر نے کشمیری ملی ٹنٹوں سے واپسی اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی کارروائیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'یہ جو لڑکے گھوم رہے ہیں میں ان سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ اب تک آپ کو کیا حاصل ہوا۔ آپ آگے آئیے اور اپنی ریاست کو آگے بڑھایئے'۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined