قومی خبریں

میٹرو کے دروازے میں کپڑے پھنسنے سے خاتون کی موت

دہلی میٹرو کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثہ میٹرو کے دروازے کے سینسر کے کام نہ کرنے کی وجہ سے ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این این</p></div>

فائل تصویر آئی اے این این

 

دہلی میٹرو میں ایک خاتون کی موت کا انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خبر یہ ہے کہ دہلی میٹرو کے دروازے میں ساڑھی اور جیکٹ پھنس جانے سے زخمی خاتون کی موت ہوگئی اور یہ خاتون کئی میٹر تک گھسیٹتی رہی ۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے ایک اہلکار نے ہفتہ کو بتایا کہ یہ واقعہ 14 دسمبر کو اندرلوک میٹرو اسٹیشن پر اس وقت پیش آیا جب خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ نانگلوئی سے موہن نگر کی طرف سفر کر رہی تھی۔

Published: undefined

واقعے کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دہلی میٹرو کے دروازے کا سینسر خاتون کے لباس کی موجودگی کا پتہ لگانے میں ناکام رہا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ ٹرین متاثرہ کو کئی میٹر تک گھسیٹتی رہی جس کی وجہ سے وہ آخر کار پٹری پر گر گئی۔ واقعہ کے بعد انہیں فوری طور پر صفدر جنگ اسپتال لے جایا گیا اور نیورو سرجری کے آئی سی یو وارڈ میں داخل کرایا گیا۔

Published: undefined

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے ترجمان انوج دیال کے مطابق، اندرلوک میٹرو اسٹیشن پر 14 دسمبر کو ایک واقعہ پیش آیا، جہاں پہلی نظر سے ایسا لگتا ہے کہ ایک خاتون مسافر کے کپڑے ٹرین کے دروازے میں پھنس گئے ۔ جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئی۔ بعد ازاں ہفتہ کو اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر آف میٹرو ریلوے سیفٹی (سی ایم آر ایس) واقعے کی تحقیقات کریں گے۔

Published: undefined

دہلی میٹرو سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، خاتون کی شناخت رینا دیوی کے طور پر ہوئی ہے، جو کہ سنگل پیرنٹ ہیں جو اپنے دو اور 14 سال کے دو بچوں کے ساتھ نانگلوئی میں رہتی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined