قومی خبریں

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر خاتون کی آبروریزی، ملزمان محکمہ ریل سے وابستہ

متاثرہ خاتون فرید آباد کی رہائشی ہے جس کی عمر تقریباً 30 سال ہے۔ متاثرہ لڑکی کا الزام ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر دو لوگوں نے اس کی عصمت دری کی، جبکہ دو ملزمان باہر پہرہ دے رہے تھے۔

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن، تصویر آئی اے این ایس
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: دہلی سے ایک بار پھر حیران کر دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر خاتون کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی گھناؤنی کرتوت انجام دی گئی ہے۔ خاتون نے ریلوے ملازمین پر گینگ ریپ کا الزام لگایا ہے۔ جس میں محکمہ بجلی کے ملازمین بھی شامل ہیں۔ گینگ ریپ کے ملزمان کو دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

Published: undefined

ڈی سی پی ریلوے ہریندر سنگھ نے بتایا کہ 30 سالہ متاثرہ کے ساتھ جمعرات کی رات ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر 8-9 پر الیکٹریکل مینٹی ننس عملے کی جھونپڑی میں اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ تمام 4 ملزمان محکمہ بجلی میں ریلوے ملازم ہیں اور انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تمام ملزمان کی عمر 30 سے ​​35 سال کے درمیان ہے۔ ایف آئی آر درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

متاثرہ خاتون کی کچھ عرصہ قبل ایک ملزم سے جان پہچان ہوئی تھی، جمعرات کی رات اس نے متاثرہ خاتون کو کسی بہانے سے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بلایا۔ جس کے بعد سبھی ملزمان نے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔

Published: undefined

متاثرہ خاتون فرید آباد کی رہائشی ہے جس کی عمر تقریباً 30 سال ہے۔ متاثرہ لڑکی کا الزام ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر دو لوگوں نے اس کی عصمت دری کی، جبکہ دو ملزمان باہر پہرہ دے رہے تھے۔ اس سلسلے میں ریلوے پولیس کو پی سی آر کال موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع