قومی خبریں

خاتون صحافی سومیہ وشوناتھن قتل معاملے میں 4 ملزموں کو عمر قید کی سزا

ساکیت کورٹ نے سومیہ وشوناتھ قتل معاملے میں ملزمین روی کپور، امت شکلا، بلجیت ملک اور اجئے کمار عرف اجئے کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ پانچویں ملزم اجئے سیٹھی کو 3 سال کی سزا ملی ہے۔

عدالت، علامتی تصویر آئی اے این ایس
عدالت، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

دہلی کی خاتون ٹی وی صحافی سومیہ وشوناتھن قتل معاملے میں دہلی کے ساکیت کورٹ نے 25 نومبر کو سزا کا اعلان کر دیا۔ عدالت نے 4 ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے اور پانچویں ملزم اجئے سیٹھی کو 3 سال کی سزا سنائی۔ عمر قید کی سزا پانے والوں میں ملزم روی کپور، امت شکلا، بلجیت ملک اور اجئے کمار عرف اجئے شامل ہیں۔ عدالت نے پانچوں ملزمین پر 1.25 لاکھ کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ذیلی عدالت نے اجئے سیٹھی کو قتل کا قصوروار نہیں مانا تھا۔ عدالت نے اجئے سیٹھی کو تعزیرات ہند کی دفعہ 411 کے تحت قصوروار ٹھہرایا تھا۔ اس کے بعد ہفتہ کے روز عدالت نے سزا کا اعلان کیا تو اس قتل معاملے کے پانچویں ملزم اجئے سیٹھی کے لیے 3 سال کی سزا مقرر کی گئی۔ ساکیت کورٹ نے 24 نومبر کو سبھی ملزمین کے لیے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سومیہ وشوناتھن کا قتل 30 ستمبر 2008 کو دہلی کے نیلسن منڈیلا مارگ پر ہوا تھا۔ اس وقت سومیہ رات کی شفٹ میں کام کر کے دفتر سے اپنے گھر لوٹ رہی تھیں۔ پولیس کو سومیہ کی لاش ان کی کار میں برآمد کی تھی۔ اس قتل کی اہم بات یہ بھی ہے کہ اس کا انکشاف کرنے میں پولیس کو تقریباً 6 ماہ کا وقت لگ گیا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے قتل کا مقصد لوٹ پاٹ تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined