سائبر فراڈ علامتی تصویر / آئی اے این ایس
مہاراشٹر کے تھانے میں ٹھگی کا ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک 37 سالہ خاتون سے مبینہ طور پر کچھ لوگوں کے ذریعہ گھر میں کام دینے کا لالچ دے کر 15.14 لاکھ روپے اڑا لیے گئے۔ اس بات کا انکشاف ایک پولیس افسر نے ایک نیوز ایجنسی کو دی۔ فی الحال پولیس پورے معاملے کی جانچ شروع کرتے ہوئے ملزمین کی تلاش میں لگ گئی ہے۔
Published: undefined
افسر کے مطابق جعلسازوں میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔ تینوں نے گزشتہ سال فروری سے جولائی کے درمیان ڈومبی ولی کی رہنے والی ایک خاتون سے رابطہ کیا تھا۔ منا پاڑہ پولیس تھانہ کے ایک افسر نے بتایا کہ انہوں نے متاثرہ خاتون کو ٹیلی گرام ایپلی کیشن کا ایکسس دیا۔ اس کے بعد اسے آن لائن پورا کرنے کے لیے کام دیے۔
Published: undefined
جعلسازوں کی طرف سے متاثرہ کو کام کرنے کے لیے پُرکشش ریٹرن کی بھی یقین دہانی کرائی گئی، جس کے بعد ملزمین نے کچھ وقت کے لیے مختلف آن لائن لین دین کے توسط سے اس سے 15 لاکھ 14 ہزار 460 روپے لے لیے۔ جب متاثرہ خاتون کو ملزمین کو دی گئی رقم یا وعدہ کی گئی کمائی واپس نہیں ملی تو اس نے اس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔
Published: undefined
مناپاڑہ پولیس نے منگل کو تینوں ملزمین کے خلاف متعلقہ قانونی التزامات کے تحت ایف آئی آر درج کی۔ افسر نے بتایا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ جانچ میں سامنے آیا ہے کہ ملزمین نے اسی طرح سے کم سے کم پانچ دیگر لوگوں کو بھی ٹھگا ہے اور اس کی تصدیق کے لیے جانچ جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined