قومی خبریں

زمین کے دستاویزات کی مدد سے ٹھگی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش، 5 افراد گرفتار

ملزمان نے پلول میں تاحال 31 لاکھ روپے کی ٹھگی کی تھی اور تقریباً 3 کروڑ روپے ٹھگنے کی تیار پوری کر لی تھی، پولیس نے دو ہزار سے زیادہ رجسٹری کی کاپیاں برآمد کی ہیں

گرفتار، تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، تصویر آئی اے این ایس 

پلول: ہریانہ کے ضلع پلول کی پولیس نے ایک ایسے شاطر گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو لینڈ رجسٹری کی کاپی نکال کر لوگوں کے بینک کھاتوں سے رقم نکال رہا تھا۔ یہ ملزمان اب تک 31 لاکھ روپے کی ٹھگی کی تھی اور وہ تقریبا 3 کروڑ روپئے کی ٹھگی کرنے کی تیاری پوری کر چکے تھے۔

Published: undefined

آج تک پر شائع رپورٹ کے مطابق، ملزمان کا ٹھگی کرنے کا طریقہ عام سائبر ٹھگوں سے بالکل مختلف تھا۔ ملزمان رجسٹری سے آدھار نمبر اور انگلیوں کے نشان حاصل کرنے کے بعد انگلیوں کے نشانوں کا ربر کلون تیار کرتے اور بینک کھاتوں سے لاکھوں روپے اڑا لیتے تھے۔ اچانک اس طرح کی ٹھگی کی شکایتوں کے بعد پلول پولیس حرکت میں آئی اور 3 دن کے اندر اندر 43 ایف آئی آر درج کی۔ پولیس نے ٹھگی کرنے والے اس گروہ کے 5 ممبران کو گرفتار کیا ہے۔

ملزمان کے قبضہ سے تاحال 31 لاکھ روپے برآمد کئے جا چکے ہیں اور تقریبا 3 کروڑ دھوکہ دینے کی تیاریاں کر چکے ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 2 ہزار سے زیادہ رجسٹری کاپیاں بھی برآمد کی ہیں۔ پلول پولیس اسے سائبر فراڈ کا ایک انوکھا طریقہ قرار دے رہی ہے۔

Published: undefined

پلول کے ایس پی دیپک گہلاوت نے بتایا کہ یکم سے 3 جون کے درمیان ہی محکمہ پولیس کو سائبر کرائم کی 43 شکایات موصول ہوئیں۔ تمام شکایات قریب قریب ایک ہی نوعیت کی تھیں۔ پولیس نے فوری طور پر تمام 43 ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی چھان بین شروع کر دی۔ ان کیسز کی خاص بات یہ ہے کہ متاثرہ کے موبائل پر او ٹی پی نہیں بھیجا گیا اور بغیر کھاتوں سے رقم نکال لی گئی۔

Published: undefined

ایس پی کے مطابق ملزمان نے کئی اضلاع میں ایسی دھوکہ دہی کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکے، کیونکہ انہیں انہیں رجسٹری کی کاپی حاصل نہیں ہو سکی۔ تاہم، پلول میں ایک یومیہ ملازم نے طوطارام سے انہیوں نے ساز باز کر لی اور وہاں سے انہوں نے تقریباً 2 ہزار رجسٹری کی کاپیاں نکال لیں۔

Published: undefined

اس کے بعد ملزمان نے رجسٹری پر درج لوگوں کے آدھار کارڈ نمبر اور انگلیوں کے نشان حاصل کر لئے۔ انگلیوں کے نشان کو اسکین کر کے ربر اسٹیمپ تیار کرائی جاتی تھی۔ انگلیوں کے نشان کے ذریعے ملزمان لوگوں کے بینک کھاتوں کی تفصیلات حاصل کر لیتے تھے۔ اس کے بعد یہ ملزمان اے ای پی ایس (آدھار انابلیڈ پیمنٹ سسٹم) اور گیٹ وے والیٹ کی مدد سے لوگوں کے کھاتوں سے رقم نکالنے شروع کر دیتے تھے۔

Published: undefined

ایس پی نے بتایا کہ پلول میں اس گروہ نے اب تک 31 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی انجام دی ہے، جس میں سے تقریباً 10 لاکھ روپے ان کے بینک کھاتوں میں موجود تھے، جسے سیز کرا دیا گیا ہے اور انہوں نے تقریباً 12 لاکھ روپے کی کار خرید لی تھی جبکہ 9 لاکھ روپے برآمد نہیں ہوئے ہیں۔ اس معاملے میں فی الحال ایک لڑکی سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ

  • ,
  • کے. کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے ضمانت کی عرضداشت خارج