
کپل سبل / آئی اے این ایس
راجیہ سبھا کے رکن اور سینئر وکیل کپل سبل نے اتوار کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے امریکہ میں دیے گئے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھاگوت نے کہا تھا کہ تنوع میں اتحاد ہندوستان کے ڈی این اے میں ہے۔ کپل سبل نے کہا کہ صرف الفاظ اہمیت نہیں رکھتے بلکہ کام بھی نظر آنا چاہیے۔ انہوں نے بھاگوت کے تبصرے پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’’بیرون ملک دانشمندانہ باتیں‘‘ اور ’’ملک میں خاموشی‘‘ کا معاملہ قرار دیا۔
کپل سبل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’نیویارک میں بھاگوت: تنوع ہماری فطری یکجہتی کی شان ہے۔ اس کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔ بیرون ملک دانشمدانہ باتیں، ملک میں خاموشی۔ الفاظ اہمیت نہیں رکھتے، عمل بولنا چاہیے!‘‘ سبل کا یہ تبصرہ آر ایس ایس سربراہ بھاگوت کے اس بیان کے بعد آیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’تنوع میں اتحاد ہندوستان کے ڈی این اے میں ہے اور اسے منایا، اس کا احترام اور اسے قبول کیا جانا چاہیے۔‘‘
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔