قومی خبریں

دہلی میں آندھی-بارش کا الرٹ جاری، گرم لہر سے جلد ملے گی راحت!

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں بدھ سے دو دنوں تک بارش ہونے والی ہے۔ حالانکہ درجہ حرارت میں بہت زیادہ گراوٹ دیکھنے کو نہیں ملے گی، لیکن بارش کی وجہ سے دھوپ کی شدت میں کمی ضروری ہوگی۔

گرمی، تصویر آئی اے این ایس
گرمی، تصویر آئی اے این ایس 

قومی راجدھانی دہلی سمیت پورے شمالی ہند میں گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ مارچ مہینے سے شروع ہوئی گرمی کی تپش میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ حالانکہ آنے والے دنوں میں دہلی کے باشندوں کو بڑی راحت ملنے والی ہے۔ محکمہ موسمیات نے دو دنوں تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے اور 21 اپریل کو آندھی چلنے کے بھی آثار بتائے گئے ہیں۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں بدھ سے دو دنوں تک بارش ہونے والی ہے۔ حالانکہ درجہ حرارت میں بہت زیادہ گراوٹ دیکھنے کو نہیں ملے گی، لیکن یہ ضرور ہے کہ بارش کی وجہ سے دھوپ کی شدت میں کمی ہوگی۔ دہلی کے اس ہفتے کے آئندہ دنوں کے درجہ حرارت کی بات کریں تو پیر کو کم از کم درجہ حرارت 23 ڈگری سلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سلسیس رہے گا۔

Published: undefined

بدھ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ کم از کم درجہ حرارت 24 ڈگری سلسیس اور زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری، جمعرات کو کم از کم درجہ حرارت 23 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری رہے گا۔ دونوں ہی دن راجدھانی دہلی میں ہلکی بارش کے آثار ہیں۔ اس کا اثر جمعہ کے موسم پر بھی پڑے گا جب کم از کم درجہ حرارت 22 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سلسیس ہو سکتا ہے۔ جمعہ کے روز آسمان پر بادل بھی چھائے رہنے کے آثار ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined