تصویر سوشل میڈیا
پورے ملک میں ’سی یو ای ٹی یو جی‘ کا امتحان 8 مئی سے ہونے والا ہے۔ 2 روز بعد شروع ہونے والے اس امتحان سے متعلق این ٹی اے کی جانب سے کوئی تیاری نہیں ہے۔ اب تک نہ تو ایڈمٹ کارڈ آیا ہے اور نہ ہی شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ ایسے میں اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سی یو ای ٹی یو جی امتحان منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ حالانکہ این ٹی اے نے اب تک کوئی آفیشیل نوٹس جاری نہیں کیا ہے۔ ایسے میں امتحان میں شامل ہونے والے طلبہ پس و پیش کا شکار ہیں۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے 8 مئی سے یکم جون تک ہونے والی سی یو ای ٹی یو جی 2025 امتحان کا شیڈول تک تیار نہیں کیا ہے۔ اخبار ’دی ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق سی یو ای ٹی امتحان 2025، 5 دنوں کی تاخیر سے اب 13 مئی سے شروع ہوگا۔ امتحان دہندگان جلد ہی آفیشیل ویب سائٹ cuet.nta.nic.in پر ترمیم شدہ سی یو ای ٹی یو جی امتحان کی تاریخ 2025، شیڈول، سٹی سلپ اور ایڈمٹ کارڈ ریلیز پر آفیشیل این ٹی اے نوٹس کی امید کر سکتے ہیں۔ حالانکہ این ٹی اے نے اب تک اس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
این ٹی اے یونیورسٹی میں گریجویٹ کورسز میں داخلہ کے لیے سی یو ای ٹی یو جی امتحان کی تیاری کر رہی ہے۔ غور طلب یہ ہے کہ ملک کی کئی ریاستوں نے نتیجہ پہلے ہی جاری کر دیا ہے، اور کئی اسٹیٹ بورڈ ریزلٹ جاری کرنے کے مرحلہ میں ہیں۔ 12ویں میں پاس ہونے والے طلبہ سی یو ای ٹی یو جی کے ذریعہ گریجویشن میں داخلہ لیں گے۔ پورے ملک میں الگ الگ یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے کے لیے سی یو ای ٹی کا امتحان دینا لازمی ہے۔ ایسے طلبہ سی یو ای ٹی یو جی امتحان کے سلسلے میں اپڈیٹ جاننا چاہتے ہیں، لیکن این ٹی اے کوئی اپڈیٹ جاری نہیں کر رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined