قومی خبریں

جنہیں کورونا سے بچایا انہیں بھوک سے مرنے نہیں دیں گے، کیرالہ کی وزیرِ صحت

شیلجا نے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ جن لوگوں کو کورونا سے بچایا وہ بھوک سے مر جائیں۔ لہذا، 20 اپریل کے بعد جو بھی چھوٹ دی جانی ہیں اس کے درمیان لوگوں کو احتیاط سے غافل نہیں ہونے دینا چاہیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

تروانانت پورم: کیرالہ کی وزیر صحت کے کے شیلجا نے ہفتے کے روز کہا کہ ریاست نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے سخت محنت کی ہے جس کا پھل اب مل رہا ہے۔ ریاست میں فی الحال 138 کورونا کے مریضوں کا علاج چل رہا ہے اور گزشتہ ہفتے ریاست میں نئے معاملات کی تعداد سنگل ہندسوں میں تھی اور تقریباً 78000 افراد نگرانی میں رکھے گئے ہیں۔

Published: 18 Apr 2020, 3:40 PM IST

کے کے شیلجا نے میڈیا کو بتایا کہ چاہے جو بھی ہو کیرالہ کی حکومت آرام سے نہیں بیٹھ سکتی، کیونکہ ’اگر ہم چوکس نہیں ہوئے تو، چیزیں کبھی بھی پریشانی پیدا کر سکتی ہیں، لیکن زندگی کو بھی آگے بڑھنا ہی ہوتا ہے۔‘‘

Published: 18 Apr 2020, 3:40 PM IST

شیلجا نے کہا، ’’یہ نہیں ہونا چاہیے کہ جن لوگوں کو کورونا سے بچایا وہ بھوک سے مر جائیں۔ لہذا، 20 اپریل کے بعد جو بھی چھوٹ دی جانی ہیں اس کے درمیان لوگوں کو احتیاط سے غافل نہیں ہونے دینا چاہیے۔ جو بھی چھوٹ دی جائیں گی ان کا استعمال معیشت کی بحالی کے لئے ہونا چاہیے اور سوشل ڈسٹنسنگ کے تمام اصول و ضوابط پر عمل ہونا چاہیے۔‘‘

Published: 18 Apr 2020, 3:40 PM IST

کیرالہ نے اعلان کیا ہے کہ جن 14 اضلاع نے جس انداز میں کورونا وائرس سے مقابلہ کیا ہے ان کا 4 مختلف علاقوں میں مطالعہ کیا جائے گا اور اس کی بنیاد پر 20 اپریل کو اعلانات کیے جائیں گے۔ ضلع کوٹئیم اور اڈوکی کو زیادہ چھوٹ ملے گی اور وہاں معلومات زندگی بحال ہو جائیں گی جبکہ دیگر 12 اضلاع میں کچھ سختی برقرار رہے گی۔ قومی رہنما خطوط کے مطابق ، زندگی آہستہ آہستہ معمول پر آجائے گی، یعنی دیگر 12 اضلاع میں نرمی کم ہوگی۔

Published: 18 Apr 2020, 3:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Apr 2020, 3:40 PM IST