قومی خبریں

بنگلہ دیش کی جدو جہد آزادی میں ہندوستان کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کریں گے: شیخ حسینہ

شیخ حسینہ نے کہا کہ ہندوستان ہمارا دوست ہے۔ جب بھی میں یہاں آتی ہوں، مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کیونکہ مجھے بنگلہ دیش کی جد و جہد آزادی میں ہندوستان کا تعاون ہمیشہ یاد رہتا ہے۔

شیخ حسینہ، تصویر آئی اے این ایس
شیخ حسینہ، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اٹوٹ اور قریبی رشتوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کا ملک بنگلہ دیش کی جدو جہدآزادی میں ہندوستان کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا اور اسی لئے انہیں ہر بار ہندوستان آکر بہت خوشی ہوتی ہے۔

Published: undefined

شیخ حسینہ نے یہاں راشٹرپتی بھون کے صحن میں ایک رسمی استقبال کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ہمارا دوست ہے۔ جب بھی میں یہاں آتی ہوں، مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کیونکہ مجھے بنگلہ دیش کی جد و جہد آزادی میں ہندوستان کا تعاون ہمیشہ یاد رہتا ہے۔ ہمارے دوستانہ تعلقات ہیں اور ہم مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

Published: undefined

اس سے پہلے راشٹرپتی بھون پہنچنے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے شیخ حسینہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں مہمان لیڈر نے تینوں افواج کے مشترکہ دستے کے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد شیخ حسینہ راج گھاٹ گئیں جہاں انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ حیدرآباد ہاؤس میں پی ایم مودی اور شیخ حسینہ کے درمیان دو طرفہ سربراہی ملاقات ہوگی جس میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے مقصد سے کئی اہم معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ شام میں، شیخ حسینہ صدر دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات کریں گی۔

Published: undefined

شیخ حسینہ اور ان کے وفد کے ارکان وطن واپسی سے قبل جمعرات کو اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضری دیں گے۔ دورہ کرنے والے لیڈڑ پیر کو نئی دہلی پہنچے تھے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کل شام ان سے خیر سگالی ملاقات کی تھی۔ شیخ حسینہ نے کل شام حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ کی زیارت کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined