انڈین کرنسی 500 روپے/ Getty Images
کیا 2000 روپے کے نوٹ بند ہونے کے بعد اب 500 روپے کے نوٹ بھی بند ہو جائیں گے؟ یہ سوال تیزی سے گردش کر رہے ایک ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ذہن میں اٹھنے لگا ہے۔ دراصل یو ٹیوب کی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2026 تک 500 روپے کے نوٹ بند ہو جائیں گے۔ یہ ویڈیو لوگوں کو سال 2016 کی یاد دلاتا ہے جب 500 اور 1000 روپے کے نوٹ کالعدم قرار دے دیے گئے تھے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا حقیقت میں اگلے سال یعنی 2026 تک پھر سے 500 روپے کے نوٹ بند ہو جائیں گے۔
Published: undefined
اس کا صحیح جواب ہے، ایسا کچھ نہیں ہونے والا۔ حکومت ہند نے اس دعوے کو پوری طرح سے غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ حکومت نے صاف کیا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے 500 روپے کے تعلق سے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
وائرل ویڈیو ’کیپٹل ٹی وی‘ نام کے یوٹیوب چینل نے 2 جون کو اپلوڈ کیا تھا۔ ویڈیو میں کہا گیا کہ مارچ 2025 سے 500 روپے کے نوٹ رفتہ رفتہ بند ہونے شروع ہو جائیں گے۔ 12 منٹ کے اس ویڈیو کو 5 لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو میں اینکر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کرتا ہے کہ 500 روپے کے نوٹ سال 2026 کے بعد بند ہو جائیں گے۔
Published: undefined
حکومت کی فیکٹ فائنڈنگ ایجنسی پی آئی بی فیکٹ چیک ڈویژن نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’500 روپے کے نوٹ کو بند نہیں کیا گیا ہے اور یہ لیگل ٹینڈر ہے۔ کسی بھی خبر پر بھروسہ کرنے سے پہلے یا اس کے شیئر کرنے سے پہلے سرکاری ذرائع سے تصدیق کی جانی چاہیے۔‘‘
ابھی 500 روپے کا جو نوٹ چلن میں ہے، اسے 2016 میں نوٹ بندی کے بعد شروع کیا گیا تھا۔ آر بی آئی نے ساتھ ہی 2000 روپے کا نوٹ بھی جاری کیا تھا لیکن اسے اب بند کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ 500 روپے کا نوٹ سب سے زیادہ استعمال ہونے والا نوٹ ہے۔ کُل نوٹوں میں 41 فیصد حصہ انہی نوٹوں کا ہے۔ قیمت کے حساب سے اس کا حصہ 86 فیصد ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ زیادہ تر لوگ 500 روپے کے نوٹ کا استعمال کر رہے ہیں، دوسری طرف چھوٹے چھوٹے نوٹ جیسے 20، 50، 100 اور 200 کے نوٹ کم استعمال ہو رہے ہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ لوگ چھوٹے نوٹوں کا استعمال کریں اور ڈیجیٹل پمنٹ کریں۔ لیکن ایسا ابھی پوری طرح ممکن نہیں ہو سکا ہے۔ وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے حال ہی میں کہا تھا کہ حکومت چھوٹے نوٹوں اور ڈیجیٹل پمنٹ کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یہ یقینی کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ چھوٹے نوٹوں کا زیادہ استعمال ہو۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined