قومی خبریں

آخر صرف بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں ہی پیپر لیک کیوں ہوتے ہیں: کانگریس

کانگریس نے بی جے پی کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ اس کی حکومت والی گجرات میں پیپر لیک کے 22 معاملے سامنے آئے ہیں لیکن مجرموں کو سخت سزا دینے کے بجائے پارٹی کی طرف سے گورو یاترا نکالی جا رہی ہے

کانگریس لیڈر پون کھیڑا / تصویر یو این آئی
کانگریس لیڈر پون کھیڑا / تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کو پیپر لیک معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ اس کی حکومت والی گجرات میں پیپر لیک کے 22 معاملے سامنے آئے ہیں لیکن اس جرم میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کے بجائے پارٹی کی کی طرف سے گورو یاترا نکالی جا رہی ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آج گجرات میں کالجوں اور سرکاری ملازمتوں کے پرچے بھی لیک ہو رہے ہیں اور امتحانات کو ملتوی کیا جا رہا ہے۔ آخر بی جے پی گجرات میں کس بات کی 'گورو یاترا' نکال رہی ہے؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ جہاں جہاں بی جے پی کی حکومتیں ہیں ایک کے بعد ایک پیپر لیک ہو رہے ہیں۔ سوال یہ بھی ہے کہ کیا بی جے پی حکومت نوجوانوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتی؟

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بی جے پی گجرات میں 27 سال سے حکومت میں ہے اور پیپر لیک کے لیے کسی اور کو مورد الزام ٹھہرائیں گے۔ بی جے پی حکومت نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔ گجرات میں جہاں پیپر لیک کے 22 معاملے سامنے آئے ہیں اور ایسے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں، بی جے پی اس پر خاموش ہے اور وہیں گورو یاترا نکال رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بی جے پی کو آل انڈیا پیپر لیک بھرتی گھپلہ پارٹی قرار دیا اور کہا کہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ گجرات میں وہ ہر روز گل کھلا رہی ہے، نوجوانوں کا مستقبل فروخت کر رہی ہے اور پھر بھی گورو یاترا نکال رہی ہے۔ ملازمتوں میں بھرتیاں، اسکول اور کالج کے امتحانات میں پیپر لیک ہونا، ملک کے مستقبل کو بدعنوانی کی بھینٹ چڑھانا اور ہندستان کی ساکھ کو خاک میں ملانے والی بی جے پی اب صرف بھرتی گھپلہ پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔

Published: undefined

ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی مدھیہ پردیش میں ویاپم گھوٹالہ کئی سالوں سے چل رہا ہے، گجرات میں ملازمتوں اور بھرتی امتحانات اور اسکول کالج کے امتحانات میں بڑے پیمانے پر گھپلہ ہو رہا ہے۔ جہاں بی جے پی کی حکومتیں ہیں وہاں ایسے گھپلے ضرور ہوتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں سوراشٹرا یونیورسٹی راجکوٹ میں بی بی اے اور بی کام کا پیپر لیک ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined