قومی خبریں

اعظم خان کے بیٹے اور بیوی نے یکساں اسمبلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی کیوں داخل کیا؟

سماجوادی پارٹی ترجمان عباس حیدر کا کہنا ہے کہ پارٹی اسمبلی انتخاب میں اتر پردیش سے بی جے پی اور اس کے ’جنگل راج‘ کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس
اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس 

اعظم خان جیل میں بند ہیں، لیکن ان کی بیوی تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم نے سماجوادی پارٹی کی طرف سے یکساں سیٹ پر پرچہ نامزدگی داخل کر سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق محمد عبداللہ اعظم خان اور ان کی ماں تزئین فاطمہ رام پور ضلع کی سوار اسمبلی سیٹ سے اپنا حلف نامہ داخل کیا ہے۔ ایک ہی سیٹ پر سماجوادی پارٹی کی طرف سے دوہری نامزدگی پر پارٹی ترجمان عباس حیدر کا کہنا ہے ’’ہم نے دیکھا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے رام پور کی ترقی کرنے والے ایک سابق وزیر کو بکری اور سائیکل چوری جیسے چھوٹے معاملوں میں پھنسایا ہے۔ وہ ہمارے امیدواروں کی نامزدگی میں بھی ہیر پھیر کر سکتے ہیں اور سیاسی بدلہ لینے کے لیے ان کے انتخاب لڑنے پر رخنہ انداز ہو سکتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

عباس حیدر نے کہا کہ سماجوادی پارٹی انتخابات میں اتر پردیش سے بی جے پی اور اس کے ’جنگل راج‘ کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کی فہرست کے مطابق سوار سیٹ سے محمد عبداللہ اعظم خان امیدوار ہیں۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اگر عبداللہ اعظم کے سامنے کوئی رخنہ پیدا نہیں کیا گیا تو تزئین فاطمہ اپنے قدم پیچھے کھینچ سکتی ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اتر پردیش میں سات مراحل میں ہونے والے انتخاب کے دوسرے مرحلہ یعنی 14 فروری کو سوار میں ووٹنگ ہونی ہے۔ جعلسازی اور زمین پر قبضہ جیسے معاملوں سمیت کئی الزامات کے تحت معاملہ درج ہونے کے بعد اعظم خان، ان کی بیوی اور بیٹے نے 2020 میں رام پور کی ایک عدالت میں خودسپردگی کر دی تھی۔ فاطمہ کو 2020 میں ضمانت مل گئی اور عبداللہ اعظم کو رواں سال جنوری میں تقریباً دو سال کی قید کے بعد رِہا کر دیا گیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اعظم خان اب بھی جیل میں بند ہیں۔ انھوں نے 2017 کے انتخاب میں رام پور اسمبلی سیٹ سے 47 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے جیت درج کی تھی۔ بعد میں وہ 2019 میں لوک سبھا کے لیے منتخب کیے گئے اور ضمنی انتخاب میں فاطمہ رام پور سیٹ سے رکن اسمبلی بنیں۔ ان کے بیٹے عبداللہ اعظم نے 2017 میں اپنے پہلے انتخاب میں سور اسمبلی سیٹ سے جیت حاصل کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined