قومی خبریں

بی جے پی کی ہے سرکار تو مجرموں کو ڈر کاہے کا؟ پرینکا گاندھی کا طنز

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک رپورٹ بھی شیئر کی ہے، ہندی اخبار جن ستہ میں شائع رپورٹ کے مطابق سال 2003 سے 2017 کے دران سنگیت سوم پر جو بھی مقدمہ درج کیے گئے تھے انہیں اتر پردیش حکومت واپس لیے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بی جے پی حکومت کے دوران کئی ارکان اسمبلی پر عصمت دری اور فساد بھڑکانے جیسے الزامات عائد ہونے اور ان کے نام مقدمہ سے نکالے جانے کے حوالہ سے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت کے دوران مجرم بے خوف ہیں کیوںکہ بی جے پی حکومت کی طرف سے ان کی پشت پناہی کی جا رہی ہے۔

Published: 16 Aug 2019, 6:10 PM IST

بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’کورٹ کچہری اب کچھ نہیں۔ بی جے پی کی ہے سرکار، تو مجرموں کو ڈر کاہے کا؟ کلدیپ سنگھ کو تحفظ دیا جائے گا۔ سنگیت سوم سے مقدمے ہٹا دیئے جائیں گے۔ تو مجرم ڈریں گے کیسے؟‘‘

Published: 16 Aug 2019, 6:10 PM IST

حال ہی میں یہ خبر منظر عام پر آئی ہے کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی سنگیت سوم پر 2013 میں ہوئے مظفرنگر فساد کے بعد فساد بھڑکانے کے جو مقدمات درج کیے گئے تھے انہیں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے واپس لینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

Published: 16 Aug 2019, 6:10 PM IST

ادھر، اناؤ عصمت دری کا معاملہ بھی لگاتار شہ سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔ اس معاملہ میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سینگر ملزم ہیں اور بی جے پی کا کہنا ہے کہ اسے پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔ لیکن اب یوم آزادی کی مبارکباد کا ایسا اشتہار منظر عام پر آیا ہے جس میں کلدیپ سینگر کی تصویر وزیر اعظم مودی کی تصویر کے ساتھ موجود ہے۔

Published: 16 Aug 2019, 6:10 PM IST

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک رپورٹ بھی شیئر کی ہے، جس میں سنگیت سوم کے خلاف چل رہے مقدموں کی واپسی کے حوالہ سے خبر شائع کی گئی ہے۔ جن ستہ میں شائع رپورٹ کے مطابق سال 2003 سے 2017 کے دران سنگیت سوم پر جو بھی مقدمہ درج کیے گئے تھے انہیں واپس لیا جائے گا۔ سنگیت سوم پر مظفر نگر میں ہوئے فساد کے دوران سہارنپور اور نوئیڈا میں پنچایت کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کا معاملہ شامل ہے۔

Published: 16 Aug 2019, 6:10 PM IST

اس کے علاوہ سرکاری کاموں میں رخنہ ڈالنا، ہنگامہ کرنا، شہر میں دہشت پھیلانا، جام لگانا، آئی ٹی ایکٹ سمیت کئی دیگر معاملہ درج ہیں۔ سنگیت سوم کے خلاف سہارنپور کے دیوبند، مظفرنگر کے کھتولی، کوتوالی، سکھیڑا، میرٹھ اور گوتم بدھ نگر میں معاملے درج ہیں۔ ان معاملات کے حوالہ سے اتر پردیش حکومت کے خصوصی سکریٹری رام بلاس سنگھ نے چاروں اضلاع سے رپورٹ طلب کی ہے۔

Published: 16 Aug 2019, 6:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Aug 2019, 6:10 PM IST