گھوڑے، تصویر سوشل میڈیا
حیدر آباد سے 57 بیش قیمتی گھوڑوں کو کچھ دنوں قبل جبل پور لایا گیا تھا۔ ان گھوڑوں میں سے اب تک 12 کی موت ہو چکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سبھی گھوڑوں کو راتوں رات حیدر آباد سے جبل پور لایا گیا تھا، اور اس سفر کے 5 دنوں کے اندر ہی 8 گھوڑوں نے دم توڑ دیا تھا۔ بعد ازاں 4 مزید گھوڑے ہلاک ہو گئے۔ اب اس معاملے نے ایڈمنسٹریٹو ڈپارٹمنٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔ گھوڑوں کی لگاتار ہو رہی موت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جبل پور ضلع کلکٹر دیپک سکسینہ نے پورے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ضلع پنچایت سی ای او کو اس سلسلے میں مکمل جانچ کر 3 دنوں کے اندر رپورٹ سونپنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق حیدر آباد سے سبھی گھوڑوں کو ریس کورس ٹریننگ کے لیے جبل پور لایا گیا تھا، جس کے لیے طویل مدت سے ریس کورس کھولنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے تھے۔ یہ گھوڑے جس کمپنی کے ہیں، اس نے گھوڑے واپس لے جانے کی بات کہی ہے، لیکن کلکٹر نے واضح لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ جب تک گھوڑوں کی موت کا سبب سامنے نہیں آتا، لائے گئے سبھی گھوڑے اسی جگہ پر رہیں گے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ کلکٹر دیپک سکسینہ کی ہدایت پر ایک ریپڈ رسپانس ٹیم گزشتہ دنوں تشکیل دی گئی تھی، جس نے گھوڑوں کی موت کا سبب جاننے کے لیے ابتدائی جانچ شروع کر دی ہے۔ ویٹنری ڈپارٹمنٹ کی 3 ڈاکٹروں کی ٹیم زندہ گھوڑوں کی لگاتار نگرانی کر رہی ہے اور وقت وقت پر ان کی صحت کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ سبھی گھوڑوں کے نمونے ہریانہ واقع ’قومی گھوڑا تحقیقی مرکز‘ بھیجے گئے تھے، جہاں سے اب تک موصول رپورٹ میں 44 گھوڑوں میں خطرناک بیماری ’گلینڈر‘ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ یعنی سبھی رپورٹس منفی آئی ہیں۔
Published: undefined
مویشیوں کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ گرم ماحول میں طویل دوری کا سفر گھوڑوں پر اثرانداز ہوا ہے۔ گھوڑوں کو حیدر آباد سے جبل پور تک لانے کے دوران مناسب آرام اور موافق درجہ حرارت کا انتظام نہ ہونا ان کی موت کی ایک اہم وجہ مانی جا رہی ہے۔ اچانک بدلے موسم، سفر کے تھکن اور انفیکشن کے جوکھم کی وجہ سے کئی گھوڑے بیمار ہو گئے اور بالآخر دم توڑ دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined