قومی خبریں

اب اکھیلیش کوکیوں یاد آئی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کی؟

شیوپال یادو نے کہا تھا کہ سماج وادی پارٹی سینئر رہنما اعظم خان کی مدد اور ان کے لئے جدوجہد کرتی دکھائی نہیں دے رہی ہےجوکہ کافی مایوس کن ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

پارٹی میں جاری انتشار و ایس پی وفد سے اعظم خان کی ملاقات سے انکار کرنے کے درمیان سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کو پارٹی سینئر رہنما اعظم خان پر اپنی چپی توڑتے ہوئے کہا کہ پارٹی ان کے ساتھ ہےانہوں نے کہا کہ جس قسم کی بھی قانونی چارہ جوئی کی ضرورت ہوگی پارٹی ان کی مدد کرے گی اور جو بھی ناانصافی ان کے ساتھ ہوئی ہے وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے دانشتہ طور سے کی گئی ہے۔بی جے پی نے جان بوجھ کر ایسے افسران کی تعیناتی کی تاکہ نا انصافی کی جاسکے اور ان کے خلاف جھوٹے و بے بنیاد مقدمے قائم کئے جاسکیں۔

Published: undefined

آج اعظم خان سے سیتا پور جیل میں ملاقات کی غرض سے گئے ایس پی وفد کے تعلق سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا'مجھے اس تعلق سے کوئی علم نہیں ہے کہ ان سے ملاقات کرنے کون گیا تھا'۔ملحوظ رہے کہ آج دن میں لکھنؤ سینٹرل سے ایس پی ایم ایل اے روی داس ملہوترا کی قیادت میں ایک وفد اعظم خان سے ملاقات کرنے گیا تھا لیکن خبروں کے مطابق سینئر لیڈر نے مبینہ طورسے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔رپورٹ کے مطابق ایس پی وفد نے تقریبا نصف گھنٹے تک انتظار بھی کیا۔

Published: undefined

وہیں اس مناسبت سے مہلوترا نے اپنے بیان میں کہا کہ 'جیل حکام کی جانب سے ہمیں بتایا گیا ہے کہ اعظم خان کی طبیعت ناساز ہے ۔ وہ بخار میں مبتلا ہیں اور دوا کھانے کے بعد آرام کررہے ہیں۔وہ اس مقام تک بھی نہیں آسکتے جہاں قیدی ملاقاتیوں سے ملاقات کرتے ہیں'۔ملہوترا نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت نہیں چاہتی ہے کہ وہ اعظم خان سے ملاقات کریں۔ہم اعظم خان کے لئے سڑک سے ریاستی اسمبلی تک لڑائی لڑیں گے اور ان کی رہائی تک ہماری جدوجہد و احتجاج جاری رہے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے اعظم خا ن کے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو سے ناراضگی کی خبریں گردش میں ہیں۔حال ہی میں پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(لوہیا) کےصدر شیوپال سنگھ یادو نے کہا تھا کہ سماج وادی پارٹی سینئر رہنما اعظم خان کی مدد اور ان کے لئے جدوجہد کرتی دکھائی نہیں دے رہی ہےجوکہ کافی مایوس کن ہے۔

Published: undefined

گزشتہ دنوں اعظم خان سے سیتا پور جیل میں ملاقات کے بعد شیوپال نے کہا تھا'اعظم بھائی پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں۔وہ دس بار کے ایم ایل اے ہیں اور راجیہ سبھا و لوک سبھا کے بھی رکن رہے ہیں۔ یوپی ودھان سبھا میں اعظم خان سے زیادہ سینئر کوئی دوسرا لیڈر نہیں ہے۔لیکن سماج وادی پارٹی ان کی مدد یا ان کے لئے جدوجہد کرتی دکھائی نہیں دے رہی ہے جو کہ مایوس کن ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا تھا' میں سماج وادی پارٹی کو اعظم خان کی مدد کرتا نہیں دیکھ رہا ہوں۔جو کہ کیا جانا چاہئے تھے۔حقیقت تو یہ ہے کہ سماج وادی پارٹی کے راجیہ سبھا اور لوک سبھا اراکین کو نیتا جی کی قیادت میں دھرنا دینا چاہئے تھے۔ایسی صورت میں وزیر اعظم ہر حال میں نیتا جی کی بات کو سنتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ ہر کوئی یہاں تک کہ پورا ملک جانتا ہے کہ وزیر اعظم نیتا جی کا کتنا احترام کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined