
سی جے آئی بی آر گوئی / تصویر ’انسٹاگرام‘
ہندوستان کے موجودہ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) بی آر گوئی کے بعد ملک کا اگلا چیف جسٹس کون ہوگا؟ اس کی کارروائی مرکزی حکومت نے شروع کر دی ہے۔ سی جے آئی گوئی آئندہ ماہ 23 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کی سبکدوشی سے قبل ملک کے نئے چیف جسٹس کی تقرری ہو جانی ہے۔ جسٹس سوریہ کانت اگلے سی جے آئی کی ریس میں ہیں اور ان کا چیف جسٹس آف انڈیا بننا تقریباً طے مانا جا رہا ہے۔
Published: undefined
سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری کے عمل سے واقف لوگوں نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ سی جے آئی گوئی کو ان کے جانشین کا نام بتانے والا لیٹر جمعرات کی شام یا جمعہ کو دیا جائے گا۔ میمورنڈم آف پروسیزر کے مطابق جو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری، ٹرانسفر اور ترقی کو گائیڈ کرنے والے ڈاکیومنٹس کا ایک سیٹ ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے چیف جسٹس کے عہدہ پر تقرری سپریم کورٹ کے سب سے سینئر جج کی ہونی چاہیے، جنہیں عہدہ سنبھالنے کے لیے موزوں تصور کیا جائے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مرکزی وزیر قانون مناسب وقت پر ہندوستان کے موجودہ چیف جسٹس سے اگلے سی جے آئی کی تقرری کے لیے سفارش طلب کریں گے۔ عام طور پر یہ لیٹر موجودہ سی جے آئی کے 65 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے سے ایک ماہ پہلے بھیج جاتا ہے۔ جسٹس سوریہ کانت سی جے آئی گوئی کے بعد سب سے سینئر جج ہیں اور ان کے اگلے سی جے آئی بننے کا سب سے زیادہ امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined