ویڈیو گریب
بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ سکھبیر سنگھ جوناپوریا کے ذریعہ ایک مسلم فیملی کو کمبل دے کر واپس لیے جانے کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ کانگریس نے بی جے پی لیڈر کی اس حرکت کو انتہائی شرمناک بتایا ہے کہ کمبل دینے کے بعد مسلم ہونے کی جانکاری ملتے ہی اس سے کمبل واپس لے لیا۔ اس معاملہ میں سماجی و سیاسی لیڈران سکھبیر جوناپوریا کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کے عمل کو ہندو-مسلم اتحاد کو نقصان پہنچانے والا قرار دے رہے ہیں۔ کانگریس نے تو اسے ’نفرت کا بازار‘ قرار دیا ہے۔
Published: undefined
یوتھ کانگریس کارکنان نے اس مسلم فیملی کو آج اپنی طرف سے کمبل بطور تحفہ پیش کیا ہے اور یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی ہے کہ مذہب کے نام پر تقسیم قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مسلم کنبہ کو کمبل دیے جانے کی ویڈیو کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کی ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے ’’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان‘‘۔
Published: undefined
اس سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’راجستھان میں سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ سکھبیر سنگھ جوناپوریا نے جس مسلم فیملی کو کمبل دینے سے منع کر دیا، ہمارے یوتھ کانگریس کے ساتھیوں نے اس مسلم فیملی کو کمبل دے کر نفرت کے خلاف محبت کا پیغام دیا ہے۔‘‘ کانگریس نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’بی جے پی جہاں جہاں بھی نفرت کی کھیتی کرے گی، ہم وہاں وہاں محبت کے گلاب لگائیں گے۔ ملک میں پھیل رہی نفرتی نظریات کو محبت و بھائی چارے سے مٹائیں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined