
دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے بعد طلبا و نوجوانوں میں جشن کا ماحول، تصویر قومی آواز/ویپن
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے بعد جہاں طلبا و نوجوان طبقہ جشن میں ڈوب گیا ہے، وہیں اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کا رد عمل بھی آنے شروع ہو گئے ہیں۔ کانگریس، سماجوادی پارٹی، عآپ سمیت کئی پارٹیوں کے لیڈران نے دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کو جین-زی کی فتح قرار دیا اور مودی حکومت کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ اس کا گھمنڈ اب چکناچور ہو چکا ہے۔ کانگریس نے تو اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر راہل گاندھی کی کچھ ویڈیوز کا کولاز شیئر کیا ہے، جس میں وہ کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ دھرمیندر پردھان کو استعفیٰ دینا ہی ہوگا۔ اس ویڈیو کے ساتھ کانگریس نے کیپشن لگایا ہے ’جھکتی ہے دنیا، جھکانے والا چاہیے‘۔ آئیے ذیل میں دیکھتے ہیں کہ اپوزیشن پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران نے دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ پر کیا رد عمل ظاہر کیا۔
دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ ہمارے تعلیمی نظام کو پھر سے سنوارنے کی سمت میں بہت بڑا قدم ہے۔ شاباش ملک بھر کے طلبا، آپ سبھی پر فخر ہے۔ سڑکوں پر آ کر جمہوریت، آئین اور اپنے مستقبل کی حفاظت میں ڈٹ کر کھڑے ہونے والے ہر ایک نوجوان، ہر طلبا کو بہت بہت مبارکباد۔
2 مطالبات اب بھی باقی ہیں۔ وزیر اعظم طلبا اور ہندوستان کے مستقبل کو احترام دیتے ہوئے معافی مانگیں اور طلبا پر تشدد کے قصورواروں پر کارروائی ہو۔
یہ سماج کے دوسرے طبقات کسانوں، مزدوروں، غریبوں، ہر وہ شخص جسے اس حکومت نے دبایا ہے، کچلا ہے… کے لیے مثال ہے۔ اپنے وقار کے لیے آئینی طریقے سے ڈٹ کر کھڑے ہونے میں ہی اصل ہمت ہے۔ اس حکومت کو ہٹانے کا وقت آ گیا ہے۔ ڈرو مت!
وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ امن سے مظاہرہ کرنے والوں، طلبا و اپوزیشن کے لگاتار دباؤ کے بعد آیا ہے۔ میں ہر اس مظاہرین کو مبارکباد دیتی ہوں، جو نیٹ-یوجی مسئلہ پر ڈٹے رہے۔ لیکن یہ اختتام نہیں ہو سکتا، ہم اصل جوابدہی، بڑے پیمانے پر تعلیم میں اصلاح اور پارلیمنٹ میں نیٹ معاملہ پر تفصیلی بحث کا مطالبہ کرتے ہیں۔
وزیر تعلیم کا استعفیٰ اس بات کا اعتراف ہے کہ جمہوریت میں جوابدہی سے ہمیشہ کے لیے بچا نہیں جا سکتا۔ یہ ملک بھر کے طلبا، سرپرست اور شہریوں کی کئی ہفتوں سے پختہ ارادہ اور امن سے اٹھائی گئی آوازوں کے بعد آیا ہے، جنھوں نے نظر انداز ہونے سے منع کر دیا تھا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔