قومی خبریں

مغربی یوپی کا ’چھوٹا شکیل‘ گینگسٹر انیل دوجانہ ہلاک، یوپی ایس ٹی ایف نے میرٹھ میں کیا ڈھیر

دجانہ پر دہلی اور یوپی میں 60 سے زیادہ فوجداری مقدمات درج ہیں۔ جن میں نوئیڈا، غازی آباد، مظفر نگر سمیت یوپی کے کئی اضلاع میں قتل، ڈکیتی، لوٹ مار اور بھتہ خوری جیسے سنگین معاملات میں ایف آئی آر درج ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

میرٹھ: بدنام زمانہ گینگسٹر انیل دوجانہ عرف انیل ناگر کو ایس ٹی ایف نے ایک انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا ہے۔ یوپی ایس ٹی ایف نے میرٹھ میں یہ کارروائی انجام دی۔ دوجانہ 10 اپریل کو ضمانت پر باہر آیا تھا۔ جیل سے رہا ہوتے ہی اس نے گوتم بدھ نگر میں اپنے خلاف گواہی دینے والے لوگوں کو دھمکی دی تھی۔

Published: undefined

ایس ٹی ایف کو اطلاع ملی تھی کہ وہ کسی بڑی واردات کو انجام دینے کی تیاری میں ہے۔ جس کی وجہ سے اس کی تلاش شروع ہو گئی۔ اسی سلسلے میں اس کے میرٹھ میں روپوش ہونے کی اطلاع ملی۔ انیل دوجانہ کا خوف اس قدر تھا کہ جرائم کی دنیا خاص کر مغربی یوپی میں اسے ’چھوٹا شکیل‘ کے لقب سے نوازا جاتا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ جس نے اس کے خلاف آواز اٹھائی، دوجارنہ نے اسے قتل کر دیا۔ کوئی اس کے خلاف بولنے سے بھی ڈرتا تھا۔

Published: undefined

دجانہ پر قومی راجدھانی دہلی اور اتر پردیش میں 60 سے زیادہ فوجداری مقدمات درج ہیں۔ جن میں نوئیڈا، غازی آباد، مظفر نگر سمیت اتر پردیش کے کئی اضلاع میں قتل، ڈکیتی، لوٹ مار اور بھتہ خوری جیسے سنگین معاملات میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Published: undefined

دہلی اور یوپی کی پولیس مسلسل دوجانہ کو تلاش کر رہی تھی۔ گزشتہ سال دہلی پولیس نے دوجانہ اور اس کے دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا تھا۔ دوجانہ گوتم بدھ نگر کا رہنے والا تھا۔ اس کے گینگ نے 2011 میں صاحب آباد میں ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ کی تھی، جس میں تین افراد مارے گئے تھے۔

Published: undefined

دوجانہ کی بدنام زمانہ مافیا سندر بھاٹی اور اس کے گینگ سے دشمنی رہی ہے۔ اس دشمنی میں کئی قتل ہو چکے ہیں۔ 2012 میں دجانہ اور اس کے گینگ نے سندر بھاٹی اور اس کے قریبی ساتھیوں پر اے کے-47 رائفل سے حملہ کیا تھا۔ یہ دونوں گینگ اکثر سرکاری ٹھیکوں، سریئے کی چوری اور ٹول ٹھیکوں کے حوالے سے آمنے سامنے آ جاتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ جب پولیس دوجانہ کو عدالت لے جاتی تھی تو اسے بلٹ پروف جیکٹ دی جاتی تھی۔

Published: undefined

انیل دوجانہ گینگسٹر نریش بھاٹی کا قریبی اور شوٹر تھا۔ نریش کا قتل سندر بھاٹی نے کیا تھا۔ اس کے بعد انیل نے بدلہ لینے کے لیے سندر پر حملہ کیا۔ یہیں سے دونوں کے درمیان دشمنی کا ایسا سلسلہ شروع ہوا جس میں کئی بار گولیاں چلیں۔ اس وقت انیل دوجانہ نریش بھاٹی گینگ کی کمان سنبھال رہا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined