قومی خبریں

بنگال ایس ایس سی گھپلہ: ای ڈی نے مانک بھٹاچاریہ کو گرفتار کیا

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع ندیا کے پلاشی پارا کے ایم ایل اے بھٹاچاریہ کو ای ڈی نے سالٹ لیک میں واقع ان کے سی جی او کمپلیکس میں تقریباً 12 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔

علامتی تصویر، ای ڈی
علامتی تصویر، ای ڈی 

کولکاتہ: مغربی بنگال تعلیمی گھپلے میں رقم کے لین دین کی تحقیقات کر رہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منگل کو حکمراں ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے مانک بھٹاچاریہ کو گرفتار کر لیا۔ بھٹاچاریہ کو پرائمری سیکشن میں تدریسی عملے کی مبینہ طورپر غیر قانونی طریقے سے تقرری کے معاملے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع ندیا کے پلاشی پارا کے ایم ایل اے بھٹاچاریہ کو ای ڈی نے سالٹ لیک میں واقع ان کے سی جی او کمپلیکس میں تقریباً 12 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔ بھٹاچاریہ مغربی بنگال بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن کے چیئرمین تھے۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ پیر کو دوپہر 1 بجے ای ڈی کے دفتر میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور تفتیشی افسران کے ساتھ مبینہ عدم تعاون کے الزام میں منگل کو 1 بجے باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ ای ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ بھٹاچاریہ کو منگل کے روز عدالتی کارروائی کے لیے خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ وہ ریاستی بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن کے سابق چیئرمین ہیں اور انہیں کلکتہ ہائی کورٹ نے جون میں ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ ٹیچر بھرتی گھوٹالہ کے سلسلے میں پارتھا چٹرجی کے بعد گرفتار ہونے والے وہ ترنمول کے دوسرے ہائی پروفائل ایم ایل اے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد ایس ایس سی گھوٹالہ میں رقم کی جانچ کر رہی ای ڈی نے 23 جولائی کو سابق وزیر تعلیم پارتھا چٹرجی اور ان کی مبینہ قریبی ساتھی ارپتا مکھرجی کو اسی معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے مکھرجی کے دو فلیٹوں سے تقریباً 49 کروڑ روپے کی نقد رقم بھی برآمد کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined