قومی خبریں

مغربی بنگال میں مہاراشٹرا جیسی صورتحال، ’سامنا‘ کے اداریہ میں دعویٰ

ادھو ٹھاکرے دھڑے نے کہا کہ دھمکیاں، پیسے اور تحقیقاتی ایجنسیوں کا استعمال ٹی ایم سی لیڈروں کو توڑنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ادھو ٹھاکرے دھڑے نے مغربی بنگال میں جاری سیاسی بحران پر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ مغربی بنگال میں مہاراشٹر کے "واشنگ مشین ماڈل" کو لاگو کیا گیا ہے۔ شیو سینا (یو بی ٹی) نے اپنے ترجمان "سامنا" کے اداریے میں الزام لگایا ہے کہ اسمبلی اسپیکر، الیکشن کمیشن اور یہاں تک کہ عدلیہ جیسے آئینی اداروں کو سیاسی انحراف کی سہولت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

اداریہ میں کہا گیا، "مہاراشٹر جیسی صورتحال مغربی بنگال میں دیکھی جا رہی ہے، جہاں حالیہ اسمبلی انتخابات کے بعد بڑی تعداد میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ایم ایل اے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ اس نے الزام لگایا کہ یہ وہی سیاسی انداز ہے، صرف کردار بدلے ہیں۔"

Published: undefined

اداریہ میں مزید کہا گیا ہے، "مہاراشٹر کے واشنگ مشین ماڈل کو اب مغربی بنگال میں لاگو کیا گیا ہے، جہاں بدعنوان ٹی ایم سی لیڈروں کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران بی جے پی لیڈروں نے ٹی ایم سی حکومت کو بدعنوان اور غیر قانونی تارکین وطن کا حامی بتایا، لیکن انتخابات کے بعد یہی لیڈر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں"۔

Published: undefined

ادھو ٹھاکرے دھڑے نے کہا، "دھمکیاں، پیسے اور تفتیشی ایجنسیوں کا استعمال ٹی ایم سی لیڈروں کو توڑنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔" اداریہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بی جے پی کی سیاست صرف اور صرف اقتدار حاصل کرنے پر مرکوز ہے، اور جو لوگ بی جے پی میں شامل ہوتے ہیں ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات سست ہوجاتی ہیں۔

Published: undefined

پارٹی نے کہا کہ موقع پرست لیڈروں کے جانے سے ملک کو نئی اور دیانتدار قیادت کا موقع ملے گا۔ اس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ملک ایک بار پھر نئے سرے سے عزت نفس اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھے گا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined