قومی خبریں

مغربی بنگال: ’نوٹس دینے کے بعد بھی نہیں پیش ہوئے کئی ووٹرس‘، الیکشن کمیشن کا دعویٰ

مغربی بنگال کے سی ای او دفتر کے ذرائع نے تبایا کہ سماعت کے لیے بلائے گئے ’غیر معتبر‘ ووٹروں کی مجموعی تعداد 31,68,426 تھی۔ ان میں تقریباً 50,000 نوٹس بھیجنے کے باوجود سماعت حاضر نہیں ہوئے۔

الیکشن کمیشن، تصویر یو این آئی
الیکشن کمیشن، تصویر یو این آئی 

مغربی بنگال میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے دوران تقریباً 1.6 فیصد ’غیر معتبر‘ ووٹروں کو حتمی ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے اہل پایا گیا ہے۔ یہ وہ ووٹر ہیں جو اپنے حق رائے دہی کی قانونی حیثیت کی تصدیق کرنے والی معاون شناختی دستاویزات کے ساتھ سماعت کے لیے حاضر نہیں ہوئے۔

Published: undefined

مغربی بنگال کے چیف الیکشن آفیسر (سی ای او) دفتر کے ذرائع نے تبایا کہ سماعت کے لیے بلائے گئے ’غیر معتبر‘ ووٹروں کی مجموعی تعداد 31,68,426 تھی۔ ان میں سے 50,000 سے کچھ زیادہ (مجموعی غیر معتبر ووٹرس کا 1.57 فیصد) بار بار نوٹس بھیجے جانے کے باوجود سماعت کے لیے حاضر نہیں ہوئے۔ اس لیے ووٹر لسٹ سے نام ہٹانے کے لیے ای آر او کی جانب سے انہیں اہل قرار دیا گیا۔ سی ای او دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ ’غیر معتبر‘ ووٹروں کے لیے سماعت کے سیشنز مکمل ہو چکے ہیں۔ فی الحال منطقی بے ضابطگی کے معاملات کی سماعت جاری ہے۔ یہ طے ہو چکا ہے کہ غیر معتبر ووٹروں میں سے 1.57 فیصد ووٹروں کو حتمی ووٹر لسٹ سے ہٹا دیا جائے گا۔ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ حتمی ووٹر لسٹ میں منطقی بے ضابطگی کے کتنے معاملات کو ہٹایا جاتا ہے۔

Published: undefined

اَن میپڈ ووٹر اور منطقی بے ضابطگی کیا ہے؟

اَن میپڈ ووٹر وہ ہیں جو خود میپنگ یا نسلی میپنگ کے ذریعے 2002 کی ووٹر فہرست کے ساتھ کوئی تعلق قائم کرنے میں ناکام رہے۔ دوسری طرف، منطقی بے ضابطگی کے معاملات وہ ہیں جن میں وراثتی میپنگ کے دوران غیر معمولی ڈاٹا سامنے آیا تھا۔ جن ووٹرس کی شناخت منطقی بے ضابطگی کے معاملات کے طور پر کی گئی ہے اور جنہیں سماعت کے لیے طلب کیا گیا ہے، ان کی مجموعی تعداد 94,49,132 ہے۔ ان کی سماعت فی الحال جاری ہے۔ ہندوستان الیکشن کمیشن کو یقین ہے کہ وہ 7 فروری کی مقررہ مدت کے اندر ان کی سماعت کا عمل مکمل کر لے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں جب مغربی بنگال میں ووٹرس کی مسودہ فہرست شائع کی گئی تھی، تب اس میں سے 58,20,899 ووٹرس کے نام ہٹا دیے گئے تھے، جن کی شناخت مردہ، منتقل شدہ یا ڈپلیکیٹ ووٹر کے طور پر کی گئی تھی۔ اب، جبکہ 14 فروری کو حتمی ووٹر لسٹ شائع ہوگی، تو ہٹائے گئے ووٹرس کی درست اور آخری تعداد واضح ہو جائے گی۔ حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت کے بعد الیکشن کمیشن کی مکمل بنچ مغربی بنگال کا دورہ کرے گی اور صورت حال کا جائزہ لے گی۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن اس سال کے آخر میں ہونے والے مغربی بنگال کے اہم اسمبلی انتخابات کی ووٹنگ کی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined