قومی خبریں

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھا خط

ممتا بنرجی نے خط میں لکھا ہے کہ مرکز ی حکومت کے ذریعہ ترمیم کو نافذ کیا گیا تو آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کی پوسٹنگ کے سلسلے میں دیرینہ تعاون پر مبنی تعلقات کو سخت نقصان پہنچے گا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کولکاتا: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کے ذریعہ 1954 کے آئی اے ایس (کیڈر) ایکٹ میں ترمیم کرنے کے ارادہ کی تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے کہ مرکزی حکومت کے اس قدم سے ملک کے وفاقی ڈھانچے کو سخت نقصان پہنچے گا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ ترمیم کو نافذ کیا گیا تو ”آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کی پوسٹنگ کے سلسلے میں دیرینہ تعاون پر مبنی تعلقات کو سخت نقصان پہنچے گا۔ مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں سے اس ترمیم سے متعلق رائے مانگی ہے۔ ریاستوں کو 25 جنوری تک جواب دینا تھا۔ اسی تناظر میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم کے نام یہ خط لکھا ہے۔

Published: undefined

مجوزہ ترمیم کے بعد مرکزی حکومت کو آئی اے ایس افسران کو ڈیپوٹیشن پر بھیجنے کا یکطرفہ اختیار حاصل ہوجائے گا۔ ممتا بنرجی کے اعتراض کا مرکزی نکتہ یہی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے آئی اے ایس، آئی پی ایس اور آئی ایف ایس افسران کا انتظامی امور میں اہم کردار ہوتا ہے۔' یہ افسران انتظامیہ اور امن و امان اور قدرتی وسائل کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،'' انہوں نے لکھا۔ ترقیاتی اور عوامی بہبود کے پروگراموں میں بھی ان کا کردار ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاست کے کردار کو مزید تقویت دینا چاہیے۔

Published: undefined

بیوروکریسی کے ایک حلقے کا ماننا ہے کہ ڈیپوٹیشن کے سوال پر عام طور پر ریاست کی رائے اہم ہوتی ہے۔ کوئی بھی آئی اے ایس یا آئی پی ایس افسر ان ریاست کی رضامندی یا منظوری کے بغیر مرکز کے ڈیپوٹیشن پر جا نہیں سکتا ہے۔ لیکن بہت سے لوگوں کے مطابق، ریاست کا سروس رول کے سیکشن 6 (1) سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اگر مرکز ڈیپوٹیشن پر لینے کے فیصلے کو برقرار رکھتا ہے۔ ریاستی حکومت کو آخر میں مرکز کے فیصلے کی پابندی کرنی ہوگی۔

Published: undefined

دراصل، گزشتہ اسمبلی انتخابات سے پہلے، جنوبی 24 پرگنہ میں بی جے پی کے آل انڈیا صدر جے پی نڈا کے قافلے پر حملے کے بعد، ریاست کے تین آئی پی ایس افسران کو ڈیپوٹیشن پر مرکزی حکومت نے طلب کیا تھا۔ مرکز نے اس واقعہ میں سروس رول کی اسی دفعہ کو لاگو کیا تھا۔ مگر ریاستی حکومت نے افسران کو ڈیبوٹیشن پر بھیجنے سے انکار کردیا تھا اس کی وجہ سے یہ افسران ڈیبوٹیشن پر نہیں جاسکے۔ اسی طرح چیف سکریٹری کے تنازع میں بھی چیف سکریٹری نے استعفیٰ دے دیا۔ مجوزہ ترمیمی ایکٹ کے ذریعہ ریاست کے انکار کرنے کے اختیارات کو ختم کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں وزیر اعلیٰ نے لکھا کہ اگر ریاست کی رضامندی کے بغیر افسران کا تبادلہ کیا گیا تو عوامی مفادات کو نقصان پہنچے گا۔ کیونکہ متعلقہ افسران کو مختلف اہم ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں۔ ان کے بغیر حکام کے حوصلے متزلزل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیپوٹیشن کے معاملے میں مرکز اور ریاستوں کے درمیان باہمی تعاون اور رضامندی ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی، ممتا بنرجی نے گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ مودی سے کہا ہے کہ ”آپ خود کئی سالوں سے ایک ریاست کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔ تو آپ میرے بیان کی حقیقت کو سمجھ سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined