قومی خبریں

موسم کا حال: دہلی میں بارش اور بہار میں گرمی کی لہر، لوگوں کو مانسون کا انتظار

مئی میں ہونے والی بارشوں سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی تھی لیکن اب جون میں گرمی شدت اختیار کر رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شمال مغربی ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے

دہلی میں بارش / تصویر ٹوئٹر
دہلی میں بارش / تصویر ٹوئٹر 

نئی دہلی: جون کا پہلا ہفتہ گزرنے کے ساتھ ہی لوگ مانسون کی بارشوں کے انتظار میں ہیں۔ تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون کی کیرالہ آمد میں ابھی وقت باقی ہے۔ اس دوران ملک کی کچھ ریاستوں میں گرمی کی لہر کے حالات نظر آ رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں اگلے 5 دنوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کا اضافہ دیکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی وسطی ہندوستان کے علاقوں میں 2 سے 3 ڈگری کا اضافہ درج کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق بہار میں آج یعنی 7 جون سے 10 جون کے درمیان شدید گرمی کی لہر دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج مغربی بنگال، مشرقی جھارکھنڈ، آندھرا پردیش، تلنگانہ میں بھی گرمی کی لہر کے حالات برقرار رہ سکتے ہیں۔ مشرقی اتر پردیش کے کچھ حصوں میں بھی گرمی کی لہر کے حالات برقرار رہ سکتے ہیں۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق آج نئی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری رہ سکتا ہے۔ جبکہ مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔ 8 جون کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب لکھنؤ میں آج مطلع صاف رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق آنے والے دنوں میں لکھنؤ کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ غازی آباد کی بات کریں تو آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ مطلع یہاں بھی صاف رہنے کی توقع ہے۔

Published: undefined

موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق لکشدیپ، کیرالہ، ساحلی اور جنوبی اندرونی کرناٹک، انڈمان اور نکوبار جزائر اور تمل ناڈو میں آج ایک یا دو مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ مغربی ہمالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، سکم اور ساحلی کرناٹک میں بھی ایک یا دو مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ راجستھان کے کچھ حصوں میں بارش اور دھول بھری آندھی آ سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined