قومی خبریں

دہلی میں موسم کے تیور سخت، 41 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے درمیان حبس سے لوگ پریشان

تازہ موسمی حالات کے پیش نظر آئی ایم ڈی نے منگل اور بدھ کے لیے ’یلو الرٹ‘ جاری کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق ان2 دنوں میں بارش اور گرج چمک کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>درجہ حرارت کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

درجہ حرارت کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

 
Ians

ملک کے مختلف حصوں میں مانسون کی بارش کے باوجود قومی راجدھانی کو گرمی سے فی الحال راحت ملتی نظر نہیں آرہی ہے۔ دہلی میں ہفتہ کو بھی شدید گرمی اور حبس نے شہریوں کو پریشان کیا۔ اگرچہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا لیکن زیادہ حبس زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو 48.4 ڈگری سینٹی گریڈ جیسی گرمی کا احساس ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ’فیلس لائک‘ یعنی محسوس ہونے والا درجہ حرارت اصل درجہ حرارت سے کافی زیادہ درج کیا گیا جس سے حبس اور گرمی کا اـر زیادہ رہا۔

Published: undefined

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی کے صفدر جنگ موسم سینٹر پر کم از کم درجہ حرارت 30.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 2.9 ڈگری زیادہ ہے۔ وہیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو معمول سے 4.1 ڈگری زیادہ تھا۔ پالم، لودھی روڈ، رج اور آیا نگر سمیت دیگر موسمی مراکز میں بھی کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

ہفتہ کی صبح دہلی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی لیکن دن بھر بارش نہیں ہوئی۔ اس کی وجہ سے گرمی اور حبس سے کوئی خاص راحت نہیں ملی۔ اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو بھی جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے اور دوپہر یا شام میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جن کی رفتار کبھی کبھی 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔

Published: undefined

تازہ موسمی حالات کے پیش نظر آئی ایم ڈی نے منگل اور بدھ کے لیے ’یلو الرٹ‘ جاری کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق ان2 دنوں میں بارش اور گرج چمک کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بدھ تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کلے درمیان پہنچنے کا امکان ہے جس سے گرمی سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined