
بارش کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
ملک بھر میں موسم کا مزاج تیزی سے بدلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آنے والے دنوں کے حوالے سے کئی ریاستوں کے لیے وارننگ جاری کیا ہے۔ جہاں ایک طرف جنوبی ہندوستان کی ریاستوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے، وہیں شمالی ہندوستان کے بڑے حصے شدید سرد لہر، گھنے کہرے اور ’کولڈ ڈے‘ کی زد میں رہیں گے۔
Published: undefined
آئی ایم ڈی کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والے گہرے دباؤ (ڈیپ ڈپریشن) کے اثر سے تمل ناڈو، آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک اور کیرالہ میں اگلے 48 گھنٹوں تک موسم فعال رہے گا۔ کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو کے کئی اضلاع کے لیے 11 سے 13 جنوری تک اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ چنئی، پڈوچیری، ناگاپٹنم، تروولور، کانچی پورم، تنجاور سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
شمالی ہندوستان میں سردی نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔ 11 سے 15 جنوری تک دہلی، اتر پردیش، بہار، راجستھان، پنجاب، ہریانہ اور مدھیہ پردیش میں سرد لہر اور گھنے سے انتہائی گھنے کہرے کے چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کئی ریاستوں میں کولڈ ڈے جیسی صورتحال بنی رہے گی، جس سے دن بھر ٹھنڈ کا احساس ہوگا۔ صبح کے وقت پالا گرنے اور مرئیت انتہائی کم رہنے کا خدشہ ہے، جس سے سڑک، ریل اور فضائی آمد و رفت متاثر ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ دہلی این سی آر میں سردی کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی بھی سنگین سطح پر برقرار ہے۔ ہلکی بارش کے باوجود ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) میں کوئی خاص بہتری نظر نہیں آئی۔ سی پی سی بی کے اعداد و شمار کے مطابق، آنند وہار، نہرو نگر، چاندنی چوک، آر کے پورم اور پنجابی باغ جیسے علاقوں میں اے کیو آئی 400 کے پار درج کیا گیا، جو سنگین زمرے میں آتا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق آنے والے دنوں میں کم از کم درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔
Published: undefined
بہار کے تقریباً 15 اضلاع میں یلو اور 16 اضلاع میں اورنجالرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پٹنہ، مظفر پور، دربھنگہ، سیتامڑھی، مدھوبنی سمیت کئی اضلاع میں دن بھر سرد لہر چلنے سے معمولات زندگی متاثر رہے گا۔ اتر پردیش کے تقریباً 30 اضلاع میں گھنے کہرے اور کڑاکے کی ٹھنڈ کا الرٹ ہے۔ راجستھان کے کئی حصوں میں کم از کم درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔
Published: undefined
اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور لداخ کے بالائی علاقوں میں مسلسل برف باری کی وجہ سے درجہ حرارت صفر سے نیچے گر گیا ہے۔ سرینگر، گلمرگ، پہلگام اور لاہول اسپیتی جیسے علاقوں میں شدید ترین سردی پڑ رہی ہے۔ کئی علاقوں میں پالا گرنے اور سڑکوں پر پھسلن بڑھنے کا اندیشہ ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ گھنے کہرے اور خراب موسم کی وجہ سے کئی ٹرینوں کے تاخیر سے چلنے اور کچھ کے منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ فضائی خدمات پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined