قومی خبریں

تیز گیند بازی سے حالات کا فائدہ اٹھائیں گے: محمد سمیع

سمیع نے نامہ نگاروں سے کہا، ’’پچ کل کے مقابلے آج خشک تھی اور آسمان میں بادل چھائے ہونے کا ہمیں فائدہ ملا، یہ صورتحال تیز گیند بازی کے مطابق تھے، پچ پر اچھال تھی اور گیندوں کو تیزی بھی مل رہی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

هیملٹن: نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھلے ہی گیند بازوں کی کارکردگی مایوس کن رہی، لیکن پریکٹس میچ میں گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی سے حوصلہ پاکر تیز گیند باز محمد سمیع نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہم ٹیسٹ سیریز میں تیز بولنگ سے حالات کا فائدہ اٹھائیں گے۔

Published: undefined

نیوزی لینڈ الیون کے خلاف پریکٹس میچ کے دوسرے دن ہندوستانی گیند بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور نیوزی لینڈ کی اننگز کو 235 رنوں پر سمیٹ دیا۔ نیوزی لینڈ کی اننگز میں 10 اوور میں 17 رن دے کر تین وکٹ لینے والے سمیع نے ہفتہ کو دن کے کھیل کے اختتام کے بعد نامہ نگاروں سے کہا، "پچ کل کے مقابلے آج خشک تھی اور آسمان میں بادل چھائے ہونے کا ہمیں فائدہ ملا، یہ صورتحال تیز گیند بازی کے مطابق تھے پچ پر اچھال تھی اور گیندوں کو تیزی بھی مل رہی تھی۔ ایسے ٹریک کم دیکھنے کو ملتے ہیں اور اس طرح کی پچوں پر تیز گیند بازوں کو بولنگ کرنے میں مزہ آتا ہے. ہم نے ان حالات کا پورا فائدہ اٹھایا اور تمام تیز گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’دونوں دن تیز گیند بازوں کے لئے مددگار تھے۔ اگر آپ کو غیر ملکی زمین پر اس طرح کے وکٹ ملتے ہیں تو تیز گیند باز کا اعتماد بڑھتا ہے اور بولر باؤنس اور سوئنگ کرا پاتے ہیں۔ اگر گیند بازوں کو میچ میں ان کے مطابق پچ ملے گی تو اس سے فائدہ ہو گا۔ کوئی بھی بولر ایسی پچ پر بولنگ کرنا چاہے گا۔‘‘

Published: undefined

ون ڈے سیریز میں ایک بھی وکٹ نہ لینے پر تیز گیند باز جسپريت بمراه کا دفاع کرتے ہوئے سمیع نے کہا، "کوئی بھی کھلاڑی زخمی ہو سکتا ہے اور چوٹ سے واپس آنے کے بعد فارم حاصل کرنے میں وقت لگتا ہے. میں بھی 2015 میں زخمی ہو گیا تھا اور پھر میدان میں واپسی کی تھی۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’وہ اگر دو میچ میں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ان کے میچ جتنے کی قابلیت کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ بمراه نے ہندوستانی ٹیم کے لئے بہت کچھ کیا ہے اسے کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ اگر آپ مثبت طریقے سے سوچیں گے تو یہ کھلاڑیوں کے لئے اچھا ہو گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined