قومی خبریں

’ہم امبیڈکر کے نام کا جاپ کرتے رہیں گے‘، امیت شاہ کے بیان پر تمل سپر اسٹار وجے کا دو ٹوک جواب

تمل سپر اسٹار وجے نے امت شاہ کے تبصرے پر ردعمل دیتے ہوئے امبیڈکر کو حاشیے پر رہنے والوں کی امید اور آزادی کی علامت قرار دیا، کہا ان کی وراثت ہمیشہ زندہ رہے گی

<div class="paragraphs"><p>تھلاپتی وجئے (فائل) تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/blakeninjaa">@blakeninjaa</a></p></div>

تھلاپتی وجئے (فائل) تصویر @blakeninjaa

 

پارلیمنٹ میں امت شاہ کے ذریعہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے سلسلے میں کیے گئے تبصرے پر پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں وزیر داخلہ امت شاہ سے لگاتار استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اب اس تنازعہ میں تمل سپر اسٹار اور تملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) کے سربراہ وجئے بھی کود پڑے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں وجئے نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کو امبیڈکر کے نام سے 'ایلرجی' ہو سکتی ہے۔ ساتھ ہی وجئے نے امبیڈکر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستانی شہریوں کے لیے آزادی کے جذبہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Published: undefined

وجئے نے کہا کہ امبیڈکر کی وراثت حاشیے پر رہنے والے طبقوں کے لیے امید کی کرن ہے اور سماجی ناانصافی کے خلاف مزاحمت کی علامت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے امبیڈکر کے نام کا جاپ کرنے کی قسم کھائی۔ تھلاپتی وجئے نے کہا کہ امبیڈکر...امبیڈکر...امبیکڈکر...، آئیے ہم اپنے دل اور ہونٹوں پر خوشی کے ساتھ ان کا نام جپتے رہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ تمل فلموں کے سپر اسٹار وجئے نے تمل ناڈو میں اپنی پارٹی تملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) لانچ کی ہے جس میں پیریار اور بی آر امبیڈکر کے بتائے راستے پر چلنے کی بات کہی ہے۔ وجئے نے شمالی تمل ناڈو کے وکرونڈی میں اپنی پارٹی کی پہلی ریلی کے دوران امبیڈکر کا ذکر ٹی وی کے کے نظریاتی گروؤں میں سے ایک کے طور پر کیا تھا۔ اس علاقے میں بڑی تعداد میں دلت آبادی ہے اور اسے وٹوتھلائی چروتھیگل کاچی (وی سی کے) کے صدر تھول کا قلعہ مانا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined