قومی خبریں

’’ہم نے ایسا عدالتی نظام پہلےکبھی نہیں دیکھا‘‘

شیوسینا ترجمان سنجے راؤت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عدالتوں کی جانب سے دخل در معقولات کا بڑھتا ہوا رجحان قابل تشویش ہے، ہم نے ایسا عدالتی نظام پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

سنجے راؤت، تصویر آئی اے این ایس
سنجے راؤت، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: ممبئی کے 'کانجور مارگ میٹرو کار شیڈ' کے معاملے میں بمبے ہائی کورٹ کی جانب سے کل بدھ کو دیئے گئے فیصلے کو 'بدقسمتی' سے تعبیر کرتے ہوئے رکنِ پارلیمنٹ اور شیو سینا کے ترجمانِ اعلیٰ سنجے راؤت نے یہ تبصرہ کیا کہ "آج کل عدالتیں کسی بھی معاملے میں دخل اندازی کرنے لگ گئی ہیں۔"

Published: undefined

عدالتوں کی جانب سے دخل در معقولات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سنجے راؤت نے اخبار نویسوں سے کہا کہ 'کانجور مارگ میٹرو کار شیڈ' کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے سیاست کی گئی اور اگر عدالت اس معاملے میں دخل نہ دیتی تو بہتر ہوتا۔

Published: undefined

سنجے راؤت نے کہا کہ " کانجور مارگ زمین مہاراشٹر کی ہے اور اس کے یہ دوسرے دعویدار کہاں سے آئے ہیں؟ عدالتیں آج کل کسی بھی معاملے میں مداخلت کرتی ہیں؛ اعلیٰ عدالت نے نچلی عدالت کو نظرانداز کرتے ہوئے قتل کے ایک ملزم کو ضمانت دی، حکومت کو 'غیر قانونی' قرار دیا جاتا ہے جب وہ غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتی ہے، ہم نے ایسا عدالتی نظام پہلے کبھی نہیں دیکھا۔"

Published: undefined

سنجے راؤت نے واضح کیا کہ کانجورمارگ اراضی ممبئی، مہاراشٹر اور ملک کی ترقی کے لئے درکار ہے اور "کوئی سیاستدان وہاں بنگلہ یا فارم ہاؤس بنانے نہیں جا رہا ہے۔" عدالتی فیصلے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے ، انہوں نے نشاندہی کی کہ بی جے پی کی زیر قیادت سابقہ حکومت وہاں پر پولیس اور کمزور طبقات کے لئے رہائشی منصوبہ شروع کرنا چاہتی تھی، جس کا صاف مطلب یہ ہے کہ یہ زمین ریاستی حکومت کی ہے، لہذا اس طرح کے ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت کرنا لوگوں میں غم و غصہ پیدا کرسکتا ہے اور ان کی مشکلات میں اضافہ کریں۔

Published: undefined

شیوسینا ترجمان نے کہا کہ "اس سے حکومت بھی بدنام ہو جاتی ہے اور لوگوں پر مالی بوجھ بڑھ جائے گا۔ جب ملک میں لاکھوں مقدمات میں صرف 'تاریخ پر تاریخ ' دی جاتی ہے، پنجاب میں کسان خودکشی کر رہے ہیں، عدالتوں اور مرکز کو ایسے معاملات پر توجہ دینی چاہیے۔ اور عدالتوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined