قومی خبریں

راہل گاندھی کی معروف ڈیری برانڈ ’کیونٹرز‘ کے بانیوں سے ملاقات، روایات اور جدت کے امتزاج پر گفتگو...دیکھیں ویڈیو

راہل گاندھی نے ’کیونٹرز‘ کے بانیوں سے ملاقات میں روایتی ذائقوں کے تحفظ، نئی مصنوعات کے تجربات اور چھوٹے شہروں میں توسیعی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران کاروباری چیلنجز اور جدت پر زور دیا گیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یو ٹیوب</p></div>

تصویر بشکریہ یو ٹیوب

 

راہل گاندھی نے حال ہی میں مشہور ڈیری برانڈ کیونٹرز کے بانیوں کے ساتھ گفتگو کی تھی۔ اس ملاقات کا مقصد ایک صدی پرانے اس برانڈ کی جدت سے بھرپور کاروباری حکمت عملیوں اور اس کے توسیعی منصوبوں کو سمجھنا تھا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس ملاقات کی تفصیلات بیان کیں۔ خیال رہے کہ آزادی سے پہلے کے دور میں ایک مینوفیکچرنگ برانڈ کے طور پر شروع ہوا ’کیونٹرز‘ آج صارفین کو براہ راست خدمات فراہم کرنے والی ایک بڑی کمپنی بن چکا ہے، جس کے ملک بھر کے 65 شہروں میں 200 سے زائد اسٹورز موجود ہیں۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے گفتگو کے دوران اس بات پر روشنی ڈالی کہ کیونٹرز نے پرانے روایتی ذائقوں کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ نئے ذائقوں کی آزمائش کیسے کی۔ بانیوں نے اپنے کاروباری سفر کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے چھوٹے شہروں میں، خاص طور پر ٹئیر-2، ٹئیر-3 اور ٹئیر-4 علاقوں میں برانڈ کی توسیع کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے حالیہ اقدامات جیسے فلیورڈ ملک اور گھی جیسی ایف ایم سی جی مصنوعات میں داخلے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Published: undefined

گفتگو میں انہوں نے کاروباری چیلنجز کا بھی ذکر کیا، جیسے کہ ایف ایم سی جی سیکٹر میں کم مارجن اور بڑے شہروں میں بڑھتی ہوئی مسابقت۔ اس کے باوجود ان کا عزم ہے کہ وہ جدت اور روایات کے امتزاج سے ایک مستند اور قابل احترام کاروبار کو فروغ دیں گے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ ملاقات صرف کیونٹرز کی کہانی سننے تک محدود نہیں تھی، بلکہ یہ ایک مثال ہے کہ کس طرح دیانت دار اور اصولوں کے مطابق کاروبار ہندوستان کے کاروباری جذبے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے کاروبار، جو معاشی ترقی کا ذریعہ ہیں، کو مزید تعاون فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ترقی کی نئی منازل طے کر سکیں۔

Published: undefined

راہل گاندھی کی یہ ویڈیو ان کے کاروباری برادری کے ساتھ مربوط اور معیشت میں حقیقی کردار ادا کرنے والے افراد کے خیالات کو سمجھنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ انہوں نے ناظرین کو دعوت دی کہ وہ مکمل ویڈیو دیکھ کر کیونٹرز کے سفر، حکمت عملیوں اور مستقبل کے خوابوں کے بارے میں جانیں۔

راہل گاندھی نے اسی ویڈیو کو ایکس پر بھی پوسٹ کیا، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’’کیونٹرز جیسے برانڈز، جو کئی نسلوں سے ہماری معیشت کی ترقی کے محرک رہے ہیں، کو مضبوط بنانے کے لیے ہمیں مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined