قومی خبریں

آسام اور بنگال میں اسمبلی انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری

مغربی بنگال میں آج 30 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ان میں ساؤتھ 24 پرگنہ کی 4 سیٹوں، بنکورا کی 8، ایسٹ مدنی پور 9، مغربی مدنی پور کی 9 سیٹیں شامل ہیں۔ 30 سیٹوں کے لئے 171 امیدوار میدان میں ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی PANKAJ DEKA

نئی دہلی: مغربی بنگال اور آسام میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعرات کو 69 سیٹو ں پر ووٹنگ جاری ہے۔ اس مرحلے میں مغربی بنگال کی سب سے مشہور نندی گرام اسمبلی سیٹ پر بھی ووٹنگ ہو رہی ہے، جہاں سے ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے سابق وزیر شوبھندوں آدھیکاری آمنے سامنے ہیں۔

Published: undefined

مغربی بنگال میں آج 30 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ان میں ساؤتھ 24 پرگنہ کی 4 سیٹوں، بنکورا کی 8، ایسٹ مدنی پور 9، مغربی مدنی پور کی 9 سیٹیں شامل ہیں۔ 30 سیٹوں کے لئے 171 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں 152 مرد اور 19 خواتین ہیں۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے 3210 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

ریاستوں کی چار اسمبلیوں میں سیکورٹی اہلکاروں کی 800 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ ان میں سے 22 کمپنیاں صرف نندی گرام میں رہیں گی۔ حساس بوتھ پر دو سیکورٹی اہلکار تعینات رہیں گے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے نندی گرام کے پولنگ بوتھ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگوائے ہیں۔ یہاں انتخابات کی ویڈیو گرافی اور ویب کاسٹنگ بھی ہوگی۔

Published: undefined

وہیں آسام کی 39 سیٹوں پر جمعرات کو ووٹنگ جا ری ہے۔ ان سیٹوں پر 345 امیدوار میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آسام کی 39 سیٹوں پر 7344631 رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اس میں 3734537 مرد، 3609959 خواتین اور 135 ووٹر ٹرانسجینڈر ہیں۔ آسام میں دوسرے مرحلے میں چار وزیر انتخابات لڑ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined