قومی خبریں

صدارتی انتخاب کے لئے 18 جولائی کو ووٹنگ، 21 جولائی کو نتائج کا اعلان: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے صدارتی انتخاب کے لئے تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے پریس کانفرنس سے کہا کہ ووٹنگ 18 جولائی کو ہوگی اور 21 جولائی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے صدارتی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیشن کے مطابق 18 جولائی کو ووٹنگ ہوگی اور 21 جولائی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ چیف الیکشن کمشنر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ اعلان کیا۔ خیال رہے کہ صدر کووند کی مدت کار 24 جولائی 2022 کو ختم ہونے جا رہی ہے۔ نئے صدر کا انتخاب 24 جولائی سے پہلے مکمل ہونا ضروری ہے۔

Published: undefined

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ صدارتی انتخاب کے لئے 15 جون کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 جون ہوگی۔ 30 جون کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ 2 جولائی تک امیدوار اپنی نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

Published: undefined

الیکشن کمشنر نے بتایا کہ صدارتی انتخابات 2022 میں کل 4809 ووٹر ووٹ ڈالیں گے۔ کوئی بھی سیاسی پارٹی اپنے اراکین کے لئے وہپ جاری نہیں کر سکتی۔ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لیے خصوصی سیاہی والا قلم فراہم کیا جائے گا۔ ووٹ دینے کے لیے 1، 2 یا 3 لکھ کر اپنی پسند بتانا ہوگی۔ اگر پہلا کسی امیدوار کے پہلی ترجیح پر نہیں رکھا گیا تو ووٹ منسوخ کر دیا جائے گا۔

ساتھ ہی اس دوران کوئی بھی وہپ سیاسی جماعتوں میں نہیں جا سکتا۔ پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوگی۔ راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل الیکشن انچارج ہوں گے۔ اس کے علاوہ کورونا پروٹوکول پر عمل کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان کے صدر کا انتخاب الیکٹورل کالج کے اراکین کے ذریعے کیا جاتا ہے، جس میں پارلیمنٹ کے منتخب اراکین اور تمام قانون ساز اسمبلیوں کے منتخب اراکین شامل ہوتے ہیں۔ نامزد اراکین ووٹ دینے کے اہل نہیں ہوتے۔

الیکٹورل کالج کی مجموعی ویلیو 1098803 ہے۔ این ڈی اے اکثریت کے ہدف سے چند قدم دور ہے۔ این ڈی اے کو اپنے امیدوار کو صدر بنانے کے لیے بی جے ڈی اور وائی ایس آر سی کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined