قومی خبریں

لالو نے لکھا نتیش کو دلچسپ خط، انتخابی نشان ’لالٹین‘ اور ’تیر‘ کا مطلب بھی سمجھایا

آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے پیر کو بہار کے وزیر اعلیٰ اور جنتا دل یو سربراہ نتیش کمار کو خط لکھ کر ان پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لوک سبھا الیکشن 2019 کے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہو چکی ہے اور ساتویں و آخری مرحلے کی ووٹنگ میں اب ایک ہفتہ سے بھی کم وقت بچا ہے۔ ایسے میں اس انتخابی موسم میں لیڈروں کے درمیان الزام تراشیوں کا سلسلہ مزید تیز ہونے لگا ہے۔

Published: undefined

آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے پیر کے روز بہار کے وزیر اعلیٰ جے ڈی یو سربراہ نتیش کمار کو خط لکھ کر ان کو نشانہ بنایا۔ لالو نے نتیش کمار کو خطاب کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری اس خط میں آر جے ڈی کے انتخابی نشان ’لالٹین‘ کو اندھیرا دور کرنے والا جب کہ جے ڈی یو کے ’تیر‘ کو تشدد کی نشانی بتایا۔

Published: undefined

لالو پرسا دنے خط میں نتیش کو چھوٹا بھائی لکھا ہے اور اپنے دلچسپ انداز میں ان سے مخاطب ہوئے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’سنو چھوٹے بھائی نتیش، ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ تمھیں آج کل اجالوں سے کچھ زیادہ ہی نفرت ہو گئی ہے۔ دن بھر لالو اور اس کی لالٹین-لالٹین کا جاپ کرتے رہتے ہو۔ تمھیں پتہ ہے کہ نہیں، لالٹین روشنی اور روشنی کا منبع ہے۔ محبت اور بھائی چارے کی علامت ہے۔ غریبوں کی زندگی سے اندھیرا ہٹانے والی شے ہے۔ ہم نے لالٹین کی روشنی سے غیر برابری، نفرت، ظلم اور ناانصافی کا اندھیرا دور بھگایا ہے اور بھگاتے رہیں گے۔ تمھارا نشان ’تیر‘ تو تشدد پھیلانے والا ہتھیار ہے۔ مار-کاٹ و تشدد کی علامت ہے۔‘‘

Published: undefined

سابق مرکزی وزیر لالو پرساد نے اس خط میں آگے لکھا ہے کہ ’’عوام کو لالٹین کی ضرورت ہر حالت میں ہوتی ہے۔ روشنی تو دیے کی بھی ہوتی ہے، لالٹین کا بھی ہوتی ہے، اور بلب کی بھی ہوتی ہے۔ بلب کی روشنی سے تم بے روزگاری، ظلم، نفرت، استحصال، ناانصافی اور نابرابری کا اندھیرا نہیں دور کر سکتے۔ اس کے لیے محبت کے ساتھ کھلے دل اور دماغ سے دیا جلانا ہوتا ہے۔ برابری، امن، محبت اور انصاف دلانے کے لیے خود کو دیا اور باتی بنانی پڑتی ہے۔‘‘

Published: undefined

اس خط میں لالو پرساد مزید لکھتے ہیں کہ ’’سمجھوتوں کو درکنار کر نسل پرستی اور نفرت والی آندھیوں سے الجھتے و نبرد آزما ہوتے ہوئے خود کو لگاتار جلائے رہنا پڑتا ہے۔ تم کیا جانو ان سب نظریاتی اصولوں کو۔ ڈر کر شارٹ کٹ ڈھونڈنا اور موقع دیکھ کر سمجھوتے کرنا تمھاری بہت پرانی عادت رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

لالو اس سے آگے لکھتے ہیں کہ ’’یہ زمانہ میزائل کا ہے، تیر کا زمانہ لد گیا ہے۔ تیر اب میوزیم میں نظر آئے گا۔ لالٹین ہر جگہ جلتی نظر آئے گی۔ پہلے سے زیادہ جلتی ہوئی ملے گی کیونکہ 11 کروڑ غریب عوام کی پیٹھ میں تم نے دھوکہ سے تیر گھونپ دیا ہے۔ باقی تم اب کیچڑ والے پھول میں تیر گھونپو یا چھپاؤ، تمھاری مرضی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined