قومی خبریں

لوک سبھا انتخاب کے چھٹے مرحلے کے لئے ووٹنگ شروع

چھٹے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہو گئی ہے اور اس مرحلے میں کئی دگج سیاست دانوں کی قسمت کا فیصلہ ہو گا۔ اس مرحلے میں سب کی نگاہیں دہلی اور ہریانہ پر لگی ہوئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویربشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب</p></div>

تصویربشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب

 

لوک سبھا انتخاب کے چھٹے مرحلے کے لئے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے اور اس مرحلے میں کئی دگج سیاست دانوں کی قسمت کا فیصلہ ہو گا۔  اس مرحلے میں جہاں دہلی کی تمام سات سیٹوں اور ہریانہ کی تمام دس سیٹوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں وہی دیگر 8 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 58 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ان 58 سیٹوں کے لیے مجموعی طور پر 889 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ جن ریاستوں میں ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں ، ان میں اتر پردیش (14)، ہریانہ (10)، بہار (8)، مغربی بنگال (8)، دہلی (7)، اڈیشہ (6)، جھارکھنڈ (4) اور جموں و کشمیر (1)کی سیٹیں شامل ہیں۔

Published: undefined

چھٹے مرحلے میں کئی مشہور ہستیوں کی قسمت داؤ پر ہے۔ ان میں مینکا گاندھی، منوہر لال کھٹر، محبوبہ مفتی، راج ببر، دنیش لال نرہوا، دھرمیندر یادو، منوج تیواری سمیت کئی ہائی پروفائل چہرے شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دھرمیندر پردھان، راؤ اندرجیت سنگھ اور کرشن پال گوجر جیسے مرکزی وزراء کی قسمت کا فیصلہ بھی آج ای وی ایم میں قید ہو جائے گا۔

Published: undefined

جن 58 لوک سبھا سیٹوں پر 25 مئی کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، 2019 میں ان پر این ڈی اے کی کارکردگی بہترین رہی تھی۔ 2019 میں ان 58 لوک سبھا سیٹوں میں سے بی جے پی نے 40 پر، بی ایس پی و بی جے ڈی  یو نے 4-4 پر، ترنمول کانگریس و جنتا دل یو نے 3-3 پر اور سماجوادی پارٹی، لوک جن شکتی پارٹی، نیشنل کانفرنس و اے جے ایس یو نے 1-1 سیٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو این ڈی اے اور انڈیا دونوں ہی اتحاد کے لیے چھٹا مرحلہ انتہائی اہم ہے۔ ایک طرف جہاں این ڈی اے کے سامنے اپنی پرانی سیٹیں برقرار رکھنے کا چیلنج ہے، وہیں دوسری طرف انڈیا اتحاد کی کوشش زیادہ سے زیادہ سیٹیں اپنی طرف کھینچنے کی ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined