ووٹوں کی گنتی / فائل تصویر
نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ سب سے پہلے بیلٹ پیپرز کی گنتی کی جا رہی ہے اور عآپ اور بی جے پی میں سخت مقابلہ جاری ہے۔ تاہم، اصل رجحانات پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد سامنے آئیں گے۔ 5 فروری کو 70 سیٹوں کے لیے 60.54 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں آخری اطلاعات تک بی جے پی 20 سیٹوں پر، عآپ 19 سیٹوں پر جبکہ کانگریس ایک سیٹ پر آگے ہے۔
Published: undefined
ووٹوں کی گنتی سے کچھ دیر پہلے دہلی کی وزیر اعلیٰ اور کالکاجی سے عآپ پارٹی کی امیدوار آتشی نے کہا، ’’یہ کوئی عام انتخاب نہیں ہے، یہ اچھائی اور برائی کے درمیان کی لڑائی ہے۔ دہلی کے لوگ آپ اور کیجریوال کے ساتھ کھڑے ہیں اور کیجریوال چوتھی بار وزیر اعلیٰ بنیں گے۔‘‘
Published: undefined
دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے 5 فروری کو تمام 70 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی، جس میں 60.54 فیصد ووٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 36 نشستوں کی ضرورت ہوگی۔ عام آدمی پارٹی، بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ پچھلے دو انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے بھاری اکثریت حاصل کی تھی، جبکہ 2020 میں 62 نشستیں جیتی تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined